شری وجئے سنگھ سابقہ رکن قانون ساز اسمبلی نے بابوراؤ بھیمنا کے گھر کا دورہ کیا
بسواکلیان 28 اکتوبر ( ناز میڈیا اردو )چند دن پہلے بسواکلیان حلقہ کے ایکلو واڈی گاؤں میں بابوراؤ نامی کے گھر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس کی وجہ سے پورا گھر جل کر خاک ہو گیا۔ گھر میں مندر کے کمرے میں رکھے چراغ سے لگنے والی آگ نے پورا گھر جلا دیا اور گھر میں موجود اشیائے خوردونوش ، روز مرہ استعمال کی اشیاء اور رقم کا غذات جل کر تباہ ہو گئے۔ بابوراو نے بتایا کہ بیٹی کی شادی کے لیے جمع گئے تقریباً 1 لاکھ 80 ہزار روپے جل گئے ۔ گھر کا سامان مکمل طور پر جل گیا۔ یہ دیکھ کر سابق رکن قانون ساز کونسل مسٹر و جے سنگھ نے اس جگہ کا دورہ کیا اور مطالقہ حکام کو بلایا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت کی طرف سے انہیں معاوضہ منظور کیا جائے گا اور ذاتی طور پر بھی آپ نے ان کی مدد کی ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے لیڈر بسواراج برادر، آنند ہونانائک، بسواراج راؤ ، شیوشرنپا، وٹھل گرام پنچایت ممبران ، اور گاوں کے دیگر احباب موجود تھے ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے