اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 56 مساجد شہید، 122 اسکول اور ہزاروں رہائشی عمارات تباہ

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 56 مساجد شہید، 122 اسکول اور ہزاروں رہائشی عمارات تباہ


غزہ7 نومبر ( ناز میڈیا اردو )غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو 31 روز ہوگئے ہیں جس کے دوران ہزاروں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

غزہ کے حکومتی میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث اوسطاً ہر منٹ میں ایک زخمی اسپتال پہنچتا ہے جبکہ ہر گھنٹے 15 میتیں اسپتالوں میں پہنچائی جاتی ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہر گھنٹے اوسطاً 5 خواتین اور 6 بچے شہید ہو رہے ہیں۔اسی طرح غزہ کی لگ بھگ 70 فیصد آبادی اسرائیلی بمباری کے باعث بے گھر ہوچکی ہے۔

بیان کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کی جانب سے 30 ہزار ٹن بارود غزہ میں برسایا گیا ہے اور اوسطاً ہر اسکوائر کلومیٹر پر 80 ٹن بارود کا استعمال کیا گیا۔اس عرصے میں 50 فیصد اسپتال جبکہ 62 فیصد طبی مراکز بمباری یا ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے بند ہوچکے ہیں۔




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے