کوئی بھی طاقت بی آر ایس کو اقتدار حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی: چیف منسٹر کے سی آر

کوئی بھی طاقت بی آر ایس کو اقتدار حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی: چیف منسٹر کے سی آر


حیدرآباد2 نومبر( ناز میڈیا اردو ) بی آر ایس کے قومی سربراہ و چیف منسٹر کے سی آر نے عوام پر زور دیا کہ انہیں امن و امان خوشحالی اور ترقی چاہئے تو بی آر ایس کو ووٹ دیں، غنڈہ گردی اور بدعنوانی چاہئے تو کانگریس کو ووٹ دیں اور ساتھ ہی فرقہ پرستی اور دھوکہ دہی چاہئے تو بی جے پی کو ووٹ دیں۔ بی آر ایس کے ستوپلی اور ایلندو میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو ریاست میں ووٹ مانگنے کا اخلاقی حق بھی نہیں ہے۔ لمبے عرصہ تک ریاست پر حکمرانی کرنے کے باوجود کانگریس نے ریاست کو ترقی دینے اور عوام کی فلاح و بہبود میں پوری طرح ناکام ہوگئی۔ کانگریس 6 گیارنٹی کا اعلان کرتے ہوئے کرناٹک کی طرح عمل کرنے کا وعدہ کررہی ہے جبکہ کرناٹک کے کسان کانگریس پر بھروسہ کرتے ہوئے دھوکہ دہی کا شکار ہوگئے۔ کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر نے بے شرمی کی حد کردی ہے۔ کرناٹک میں 5 گھنٹے برقی سربراہ کی جارہی ہے۔ بس کا انتظام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کرناٹک پہنچ کر دیکھنے کا پیشکش کررہے ہیں جو مضحکہ خیز ہے۔ تلنگانہ میں 24 گھنٹے برقی سربراہ کی جارہی ہے۔ کرناٹک کو تلنگانہ کی تقلید کرنے کی ضرورت ہے۔ کانگریس کے قائد راہول گاندھی دھرانی پورٹل کو خلیج بنگال میں پھینک دینے کا اعلان کررہے ہیں۔ وہ عوام سے اپیل کررہے ہیں کانگریس کو خلیج بنگال میں پھینک دیں۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ یہ انتخابات شخصیات کے درمیان نہیں بلکہ پارٹیوں کے درمیان ہیں۔ کانگریس کے 55 سالہ دور حکومت اور بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت کا عوام تقابل کریں پھر ووٹ دیں۔ کانگریس پارٹی پیسہ، غنڈہ گردی کے ذریعہ کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ کانگریس کے گھمنڈ کو چور چور کرنا عوام کی ذمہ داری ہے۔ بی آر ایس پارٹی نے انتخابی منشور کے ذریعہ 10 وعدے کیا ہے مگر 100 سے زیادہ ایسے کام ہیں جس کا منشور کے ذریعہ کوئی وعدہ نہیں کیا۔ سوائے تلنگانہ کے دلت بندھو پر کہیں بھی عمل آوری نہیں ہے۔ تلنگانہ برقی روشنیوں سے منور ہے جبکہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں تاریکی ہے۔ زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے مفت برقی دی جارہی ہے۔ کانگریس پارٹی مخالف دلت طبقہ ہے۔ کانگریس کے قائدین نے سنٹرل الیکشن کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے دلت بندھو کے علاوہ دیگر اسکیمات کو روک دینے کی اپیل کی ہے۔ اگر کانگریس پر بھروسہ کیا گیا تو ریاست کی فلاحی اسکیمات کو برخواست کردیا جائے گا۔ ترقی تھم جائے گی۔ کانگریس اور بی جے پی لاکھ کوشش کرلیں تلنگانہ میں بی آر ایس کی کامیابی کو ہرگز روک نہیں پائے گی کیونکہ بی آر ایس تلنگانہ کیلئے پیدا ہونے والی جماعت ہے۔ تلنگانہ کے عوام ہی بی آر ایس کی ہائی کمان سے کانگریس پر بھروسہ کیا گیا تو ریاست پسماندگی کا شکار ہو جائے گی۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر پبلک سیکٹرس کو خانگیانے کا بھوت سوار ہوگیا ہے۔ ہوائی جہاز، ریل کے علاوہ دیگر اہم شعبوں کو خانگی شعبہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ برقی شعبہ کو بھی خانگی شعبہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مجھے بھی زرعی شعبہ کے بورویلز کو برقی میٹرس لگانے کی دھمکی دی گئی۔ ہر سال 5 ہزار کروڑ پانچ سال میں 25 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ کٹ کردینے کا بھی انتباہ دیا گیا جس کو انہوں نے قبول نہیں کیا اور نہ ہی مرکزی حکومت کے سامنے جھکنے کو ترجیح دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کی فنڈز کی اجرائی میں جانبداری سے کام کیا ۔ باوجود اس کے انہوں نے تلنگانہ کے عوام سے جو بھی وعدے کئے اسکو پورا کیا۔ تمام فلاحی اسکیمات پر عمل کیا۔ آسرا پنشن فراہم کیا۔ اپوزیشن جماعتیں ریاست کو مقروض بنا دینے کا الزام عائد کررہے ہیں جو سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے قرض حاصل کرتے ہوئے ریاست کے اثاثہ جات میں اضافہ کیا ہے۔ آمدنی کو عوام میں تقسیم کرتے ہوئے ان کے دکھ درد باٹنے کی کوشش کی ہے۔ ریاست میں پیدائش سے اموات تک عوام کے لئے فلاحی اسکیمات کا نہ صرف اعلان کیا گیا ہے اس پر کامیابی کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے۔ ریاست کے ہر گھر میں حکومت کی اسکیمات سے فائدہ پہنچ رہا ہے۔ بی آر ایس ریاست میں تیسری مرتبہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ن




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے