محمد ایاز خان کو لوک سبھا ٹکٹ دینے کیلئے کئی انجمنوں نے سفارش کی

محمد ایاز خان کو لوک سبھا ٹکٹ دینے کیلئے کئی انجمنوں نے سفارش کی 


بیدر9نومبر ( ناز میڈیا اردو ) کرناٹک پر دیش کانگریس کمیٹی کے بیدر لوک سبھا حلقہ کےانچارج و ریاستی وزیر برائے لیبر منسٹر سنتوش لاڈ نے بیدر میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں سے رائے حاصل کی کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے بیدر لوک سبھا حلقہ سے کس کو ٹکٹ دیا جانا چاہئے  اس اجلاس میں  ارکان اسمبلی ، ارکان قانون ساز کونسل، سابق ایم پی ، سابق ارکانِ اسمبلی ، سابق ارکان قانون ساز کونسل، کے پی سی سی کے عہدیداران ، کانگریس ضلع یونٹ کے عہدیداران، بلاک فرنٹ لائن یونٹوں کے صدور اور سینئر رہنماؤں سے  بیدر لوک سبھا  ٹکٹ   دینے سے متعلق  الگ الگ رائے حاصل کی گئی۔ اس موقع پر  ریاستی وزیر سنتوش لارڈ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  بیدر لوک سبھا  ٹکٹ کو لے کر  آپ تمام کانگریسی  قائدین اور کارکنوں کی رائے اور تجاویز کو  کانگرس پارٹی کے اعلی قائدین تک پہنچایا جائے گا۔بیدر لوک سبھا حلقہ کے کانگریس پارٹی کے مبصر سنتوش لاڈ کے پاس ٹکٹ کے لیے کئی نام تجویز کیے گئے۔ جن میں قابل ذکر ایک نام  کانگرس پارٹی کے سینیئر لیڈر و کرناٹک پردیش کانگرس کمیٹی کے سابقہ سیکرٹری ڈاکٹر محمد ایاز خان کا ہے بیدر ضلع سے  مسلم کو ٹکٹ  دینے کے مطالبہ کو لے کر کانگریس کے سینٹرز قائدو کرناٹک کا پردیش کانگرس کمیٹی کے سابقہ سیکرٹری  ڈاکٹر محمد ایاز خان نےاپنا نام پیش  کرتے ہوئے  انے والے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے لیے بیدر ضلع سے کانگرس کی ٹکٹ انہیں دینے کا مطالبہ کیا  اس موقع پر  شہر بیدر کی مختلف  انجمنوں، تنظیموں  کے ذمہ داران نے ریاستی وزیر محنت اور بیدر لوک سبھا حلقہ کے انتخابی مبصر  سنتوش لاڈ سے ملاقات کی  شریعہ بورڈ آف انڈیا بیدر یونٹ، امام کونسل آف انڈیا بیدر یونٹ، مجلس حفص بیدر، مجید مظفر خانقاہ نقشبندی، آل انڈیا مرکززی کونسل امام مجید بیدر شامل ہیں اس کے علاوہ دیگر اقلیتی انجمنیں، تنظیمیں نے بھی بیدر لوک سبھا حلقہ  سے کانگرس پارٹی کا ٹکٹ کے لیے  ڈاکٹر محمد ایاز خان کے نام کی سفارش کرکے اپنے مطالبات پیش کیے ان سفارشات کو سننے کے بعد ریاستی  وزیر برائے محنت  سنتوش لاڈ نے ان تمام سفارشات کو لے کر ہائی کمان کو پیش کرنے کی بات کی واضح رہے کہ  گزشتہ بار بھی ڈاکٹر محمد ایاز خان نے بیدر لوک سبھا حلقے سے ٹکٹ کا مطالبہ پرزور انداز میں کیا تھا  لیکن اس وقت انہیں ٹکٹ نہیں دی گئی تھی  لیکن ممکن ہے اس بار انہیں ٹکٹ مل جائے کیونکہ اس بار ریاست میں کانگرس پارٹی کی ہی حکومت ہے اور  کانگرس پارٹی کے قومی صدر  کا تعلق بھی اسی ضلع سے ہے   اور بیدر ضلع کی یہ تاریخ رہی ہے کہ یہاں کا  سب سے پہلا   لوک سبھا کا رکن  کانگرس پارٹی سے مسلمان ہی تھا  عین ممکن ہے کہ کانگرس پارٹی اسی تاریخ کو  دہراتے ہوئے انے والے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بیدر ضلع سے  ایک مسلم کو  کانگرس پارٹی کا ٹکٹ دے گی





NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے