حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ و تریاق اردو رائٹرز کلب ممبئی کے زیر اہتمام رسم اجرا تریاق صغریٰ عالم نمبر ادبی و شعری نشست تہنیتی تقریب
گلبرگہ 23 نومبر ( ناز میڈیا اردو ) حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ و تریاق اردو رائٹرز کلب ممبئی کے زیر اہتمام 25 نومبربروز ہفتہ 11 بجے دن بمقام خواجہ بندہ نواز ایوان اردو انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کامپلکس میں رسم اجرا ماہنامہ تریاق صغریٰ عالم نمبر ،ادبی و شعری نشست اور تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آئے گا۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اردو کے بی این یونیورسٹی گلبرگہ صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر انجم شکیل احمد افسانہ نگار واحتہ الشفاء اسپتال مدینہ منورہ تریاق صغریٰ عالم نمبر کی رسم اجرا نجام دیں گے۔پروفیسر حمید سہروردی سابق صدر شعبہ اردو گلبرگہ یونیورسٹی ،ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین صدر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ ، مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ، جناب میر صاحب حسن مدیر اعلیٰ ماہنامہ تریاق ممبئی، جناب شیخ عبداللہ مسرور شاعر ممبئی،محترمہ شبینہ اسلم فرشوری حیدرآباد،جناب حنیف قمر نائب مدیرماہنامہ تریاق ممبئی،ڈاکٹر مہر افروز ادیبہ و شاعرہ دھارواڑ ڈاکٹر کوثر پروین معتمد محفل نسا شاخ گلبرگہ اور ڈاکٹر ظہیر شیخ مینجنگ ڈائریکٹر فارچون اسکول گلبرگہ بہ حیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے۔ محترمہ اسماعالم ڈاکٹر صغریٰ عالم کے سوانحی حالات بیان کریں گی۔ مولوی محمد مظہر احمد گرمٹکالی حمد باری تعالیٰ اورجناب سید طیب علی یعقوبی نعت شریف کا نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔ رسم اجراء تریاق صغریٰ عالم نمبر کے بعد
ادبی و شعری نشست منعقد ہوگی۔ حامد اکمل،نورالدین نور ،سید سجاد علی شاد،صادق کرمانی،سید مختار احمد دکنی،حسن محمود، راشد ریاض،ڈاکٹر عتیق اجمل ،اسد علی انصاری، انجینئر سخی سرمست،مبین احمد زخم ،جاوید اقبال صدیقی، نوید انجم ،ناصر عظیم ،محترمہ یاسمین تماپوری،محترمہ امتہ الصالحہ انعامدار اور محترمہ اسما عالم اپنا منتخب کلام پیش کریں گے۔اس موقع پر خاموش خدمت گزاران اردو کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ جناب عزیز اللہ سرمست،انجینئر سید نیر خورشید، ڈاکٹر کوثر پروین اور اسما عالم دختر ڈاکٹر صغریٰ عالم نے محبان اردو زبان و ادب سے شرکت کی درخواست کی ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے