حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کی جانب سےاردو کے خاموش خدمتگذاران کو تہنیت کی پیشکشی

حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کی جانب سےاردو کے خاموش خدمتگذاران کو تہنیت کی پیشکشی


گلبرگہ 24 نومبر ( ناز میڈیا اردو )حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کی جانب سے آج اردو کے خاموش خدمتگذاران کو تہنیت پیش کرتے ہوئے اردو زبان کی ترقی و ترویج اور اردو ادب کے فروغ کیلئے ان کی بے لوث خدمات کو سراہا گیا میر صاحب حسن مدیر اعلیٰ ماہنامہ تریاق ممبئی حنیف قمر نائب مدیر ماہنامہ تریاق ممبئی امین الدین صاحب بانی و پروپرائٹر سٹی زن لائبریری گلبرگہ انجنئیر نیر خورشید سول ڈسٹری بیوٹر کرناٹک ماہنامہ تریاق ممبئی شیخ حسین نیوز پیپرس و میگزین ڈسٹری بیوٹر 

اور صاحب پٹیل مینجر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کو تہنیت پیش کی گئی انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے خواجہ بندہ نواز ایوان اردو میں آج 11:30 بجے دن منعقدہ ماہنامہ تریاق ممبئی کے ڈاکٹر صغریٰ عالم نمبر کی تقریب رسم اجراء و ادبی شعری نشست میں اردو کے خاموش خدمتگذاران کو توصیف نامہ اور شالپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی گئی تہنیت کی پیشکشی سے قبل تہنیت یافتگان کی بے لوث خدمات کا احاطہ کرتے ہوئے سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست مدیر روزنامہ بہمنی نیوز گلبرگہ و صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کہا کہ حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کی جانب سے گذشتہ 5 سالوں کے دوران مختلف شعبہ ہائےحیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 2 ہزار سے زائد شخصیات کو تہنیت پیش کی گئی ان میں زیادہ تر شخصیات ایسی ہیں جن کی بے لوث خدمات کی پذیرائی نہیں کی گئی عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ آج جن 6 شخصیات کو تہنیت پیش کی جارہی ہے ان کی عزت افزائی کرنے پر کسی نے توجہ نہیں دی میر صاحب حسن اور حنیف قمر ماہنامہ تریاق کی اشاعت کیلئے پچھلے 12 سالوں سے عرق ریزی سے کام لے رہے

ہیں اور اقدار پر مبنی ادب کو فروغ دینے کیلئے نہایت گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں موجودہ دور میں جبکہ اردو اخبارات و رسائل اور کتابیں خریدنے اور پڑھنے کا رحجان نہیں رہا خسارہ برداشت کرتے ہوئے ہر ماہ پابندی سے تریاق کی اشاعت میر صاحب حسن اور حنیف قمر کا غیر معمولی ادبی کارنامہ ہے جس کا احساس اردو کے ادباء و شعراء قارئین اور انجمنوں و اداروں کو ہونا چاہیئے عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ گلبرگہ کی قدیم ترین اردو اخبارات و رسائل کی لائبریری سٹی زن لائبریری کے بانی و پروپرائٹر محمد امین الدین گذشتہ 61 سالوں سے اردو اخبارات و رسائل کی سربراہی کی بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں  امین الدین صاحب کی عمر 98 سال ہوچکی ہے اس پیرانہ سالی میں بھی وہ دینی و ادبی رسائل اور دینی ادبی و دیگر کتب گھروں تک پہچانے کا کام اسی مستعدی سے کررہے ہیں جس مستعدی سے وہ اپنی جوانی میں کیا کرتے آج بھی اردو زبان و ادب کی خدمت کا جوش و جذبہ ان میں باقی ہےلیکن آج تک ان کی بے لوث خدمات کا اعتراف نہیں کیا گیا

عزیز اللّٰہ سرمست نے ماہنامہ تریاق ممبئی کی توسیع اشاعت کیلئے سول ڈسٹری بیوٹر کرناٹک کی حیثیت سے انجنئیر سید نیر خورشید کی مساعی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انجنئیر سید نیر خورشید صاحب ممتاز این آر آئی اور بزنس مین ہونے کے باوجود ماہنامہ تریاق ممبئی کی توسیع اشاعت کیلئے محض اردو کی خدمت کے بے لوث جذبہ سے خدمات انجام دے رہے ہیں عزیز اللّٰہ سرمست نے شیخ حسین کی خدمات کی بھی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ماہنامہ تریاق کے بشمول اردو کے اخبارات و رسائل کی سربراہی اور اردو کے ادبی تہذیبی تعلیمی جلسوں مشاعروں کے دعوت ناموں کی تقسیم کے کام شیخ حسین صاحب پچھلے کئی سالوں سے غیر معمولی دلچسپی اور پوری مستعدی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں اردو اخبارات و رسائل کی توسیع اشاعت کیلئے شیخ حسین کی خدمات غیر معمولی ہیں عزیز اللّٰہ سرمست نے صاحب پٹیل مینجر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے بارے میں کہا کہ وہ انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے حضرت خواجہ بندہ نواز ایوان اردو میں منعقد ہونے والے اردو کے ادبی تہذیبی تعلیمی جلسوں اور مشاعروں میں بھرپور تعاون کرتے ہیں


 اب تک جلسوں اور مشاعروں کے بیشمار مہمانان اور تہنیت یافتگان کی شالپوشی گلپوشی و تہنیت کیلئے صاحب پٹیل نے  شالیں ہار اور اسناد ٹرے میں رکھ کر پیش کیں ہیں لیکن آج میں خود ٹرے میں ان کی تہنیت کیلئے توصیفی سند و شال پیش کروں گا چنانچہ عزیز اللّٰہ سرمست نے سینئر صحافی ہونے کے باوجود تہنیت کیلئے خود ٹرے میں شال اور توصیفی سند اٹھا کر صاحب پٹیل کی تہنیت کروائی صاحب پٹیل کیلئے یہ ایک بہت بڑا اعزاز تھا جسے تالیوں کے ذریعے تمام مہمانان اور شرکاء نے بیحد سراہا محمد امین الدین صاحب کو ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین صدر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ میر صاحب حسن مدیر اعلیٰ ماہنامہ تریاق ممبئی کو پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید اکبر صدر شعبہ اردو کے بی این یونیورسٹی گلبرگہ حنیف قمر نائب مدیر ماہنامہ تریاق کو پروفیسر حمید سہروردی سابق صدر شعبہ اردو گلبرگہ یونیورسٹی انجنئیر نئیر خورشید کو پروفیسر حمید سہروردی شیخ حسین کو مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک اور صاحب پٹیل کو ڈاکٹر ظہیر شیخ مینجنگ ڈائریکٹر فارچون اسکول گلبرگہ نے تہنیت پیش کی


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے