جوبلی ہلز میں کانگریس امیدوار محمد اظہر الدین کو رائے دہندوں کی غیر معمولی تائید

جوبلی ہلز میں کانگریس امیدوار محمد اظہر الدین کو رائے دہندوں کی غیر معمولی تائید


حیدرآباد۔27 نومبر، (ناز میڈیا اردو ) حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز میں کانگریس امیدوار اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہر الدین نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ اسمبلی کیلئے منتخب ہونے کے بعد کانگریس حکومت کے ذریعہ حلقہ میں نئے ترقیاتی منصوبہ پر عمل کیا جائے گا۔ کانگریس کے کئی سرکردہ قائدین نے جوبلی ہلز میں کانگریس کی انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے کیڈر میں نیا جوش و خروش پیدا کیا ہے۔ رکن راجیہ سبھا عمران پرتاپ گڑھی، اے آئی سی سی قائد بابا صدیقی اور دیگر نے علاقہ کے مختلف محلہ جات کا دورہ کرتے ہوئے کارنر میٹنگس سے خطاب کیا۔ عمران پرتاپ گڑھی کے دورہ کے بعد جوبلی ہلز میں کانگریس کا موقف مستحکم ہوا ہے۔ ریونت ریڈی بھی اس حلقہ میں روڈ شو کے ذریعہ کانگریس کی مہم میں حصہ لے چکے ہیں۔ عمران پرتاپ گڑھی نے الزام عائد کیا کہ اظہر الدین کو اسمبلی میں داخلہ سے روکنے کیلئے مجلس نے سازش کے طور پر اپنا امیدوار میدان میں اتارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی سونامی چل رہی ہے اور عوام کے سی آر اور بی آر ایس کو بری طرح مسترد کردیں گے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی مشہور نظم '' بائے بائے کے سی آر '' سناکر کارکنوں میں جوش و خروش پیدا کیا۔ محمد اظہر الدین روزانہ مختلف بلدی ڈیویژنس میں پدیا ترا کے ذریعہ رائے دہندوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام کو بھروسہ دلایا کہ وہ سماج کے ہر طبقہ کی توقعات پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے اور جوبلی ہلز کو مثالی حلقہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے پولیس کی جانب سے جانبدارانہ رویہ کی شکایت کی اور کہا کہ بعض عہدیدار برسراقتدار پارٹی کے اشارہ پر کام کرتے ہوئے کانگریس کارکنوں کو ہراساں کررہے ہیں۔ انہوں نے ایک اعلیٰ عہدیدار کے قبضہ سے بھاری رقومات ضبط ہونے کے باوجود کوئی کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی بی آر ایس رکن اسمبلی طاقت اور دولت کے استعمال کے ذریعہ کامیابی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ بی آر ایس اور مجلس کی ہراسانی سے خوفزدہ نہ ہوں اور عوام کی تائید سے اپنی مہم جاری رکھیں۔ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ میں اقلیتوں کے ووٹ تقسیم کرنے کی سازش پر عوام میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مقامی جماعت نے گذشتہ الیکشن میں اس حلقہ سے مقابلہ نہیں کیا تھا۔ کانگریس کی جانب سے اظہر الدین کے نام کے اعلان کے ساتھ ہی مسلم امیدوار میدان میں اتارا گیا ہے۔ اظہر الدین کو یقین ہے کہ عوام بی آر ایس اور مجلس کی مشترکہ سازش کو ناکام بنائیں گے۔


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے