مشاعرے اردو تہذیب کے ترجمان گلبرگہ میں تریاق کے صغریٰ عالم نمبر کا اجراء شعری نشست کا کامیاب انعقاد

مشاعرے اردو تہذیب کے ترجمان گلبرگہ میں تریاق کے صغریٰ عالم نمبر کا اجراء شعری نشست کا کامیاب انعقاد


گلبرگہ 27 نومبر ( ناز میڈیا اردو ) مشاعرے اردو زبان و ادب کی ترویج و فروغ کا ذریعہ ہونے کے علاوہ اردو زبان کی تہذیب کی بہترین ترجمانی بھی کرتے ہیں اس خیال کا اظہار ماہر فن عروض و ادبیات پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید اکبر صدر شعبہ اردو کے بی این یونیورسٹی گلبرگہ نے کیا ہے وہ ماہنامہ تریاق ممبئی کے ڈاکٹر صغریٰ عالم نمبر کی رسم اجراء کے موقع پر منعقدہ شعری نشست کو مخاطب کررہے تھے یہ شعری نشست سینئر صحافی ممتاز ادیب و شاعر حامد اکمل کی زیر نگرانی اور پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوئی حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ اور تریاق رائٹرز کلب ممبئی کے زیر اہتمام اس شعری نشست کا انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے حضرت خواجہ بندہ نواز ایوان اردو 

 گلبرگہ میں کامیاب انعقاد عمل میں آیا نگران و صدر مشاعرہ کے بشمول 15 میزبان و مہمان شعراء نے عصری موضوعات پر بہترین کلام سنایا ڈاکٹر عبد الحمید اکبر نے شعری نشست میں پڑھے گئے تمام شعرا کے کلام پر نہایت جامع تبصرہ کرتے ہوئے ان کے فنی محاسن و لفظیات کے استعمال کی تراکیب اور فکری خوش بیانی کی بھرپور ستائش کی عبد الحمید اکبر نے بعض شعرا کے اشعار کی ترنم کے ساتھ تختی کی اور ان کے شعری اسلوب کو سراہتے ہوئے تمام شعرا کی بھرپور حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہا کہ تمام شعرا نے سہل ممتنع میں کلام سنایا آسان تراکیب اور کم الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے بڑے مطالب بیان کئے ہیں انہوں نے شعراء کی جمالیاتی و کمالاتی حس کی کئی ایک مثالیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ نظمیہ اسلوب بھی متاثر کن ہوتا ہے پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید اکبر صاحب نے 

 صوفیائے کرام کے کلام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صوفیائے کرام  شاعری میں کسی کے شاگرد نہیں رہے اس کے باوجود ان کا کلام مربوط مبسوط اور مضبوط ہونے کے علاوہ فنی نقائص سے پاک ہے انہوں نے الہامات غوثیہ کے حوالے سے کہا کہ حضرت غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی کے 66 اشعار کو تصوف میں اس لئے غیر معمولی اہمیت حاصل ہے کہ یہ تمام اشعار الہامی ہیں اور ان کی شرح حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز نے لکھی ہے ڈاکٹر عبد الحمید اکبر نے صوفیانہ رنگ تغزل میں اپنا کلام سناکر سامعین کو بیحد متاثر کیا شیخ عبداللہ مسرور ممبئی ڈاکٹر مہر افروز دھارواڑ کے کلام کو خوب داد و تحسین حاصل ہوئی گلبرگہ کے نوجوان شاعر ناصر عظیم نے ماہنامہ تریاق ممبئی پر فی البدیہ اشعار سنائے ان کے اشعار کو بھی سراہا گیا امتہ الصالحہ انعامدار اسما عالم عارف مرشد انجنئیر توفیق احمد توفیق مبین احمد زخم ڈاکٹر عتیق اجمل وزیر انجنئیر سخی سرمست سید مختار احمد دکنی صادق کرمانی سید سجاد علی شاد اور حامد اکمل نے شعری نشست میں کلام سنایا مبین احمد زخم نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے ابتدا میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیر اہتمام نعتیہ و ادبی مشاعروں کے انعقاد کے ذریعہ نوجوان شعراء کو فکری پیامی اور اصلاحی شعر گوئی کی ترغیب دی جارہی ہے


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے