بسواکلیان کے عالمی مشاعرہ کے پوسٹر کا بیدر میں اجراء
بیدر 15 نومبر ( ناز میڈیا اردو )جشن ولادت حضرت ٹیپو سلطان ڈاکٹر علامہ اقبال اور مولانا ابوالکلام آزاد کے موقع پر کرناٹک ٹیکنو کریٹس اسو سی ایشن بسواکلیان کے زیر اہتمام 18 نومبر بروز ہفتہ 7 بجے شام سبھا بھون تھیر میدان بسویشور چوک بسواکلیان ضلع بیدر میں نہایت عظیم الشان پیمانے پر عالمی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے
اس موقع پر جناب عبدالمنان سیٹھ ‘ ممد تنویر احمد خان اور صحافیوں میں جناب عبدالعلی نیوز ایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک و نائب صدر کرناٹکہ یونین اف ورکنگ جرنلسٹ اسوسییشن بیدر ، محمد علیم الدین بندہ نوازی نامہ نگار روزنامہ کے بی این ٹائمز ، محمد شجاع الدین ، محمد امین نواز اور مقامی شعراء میں منور شاہد اور حامد سلیم کے علاوہ صحافی و شاعر اسلم دانش و بسواکلیان کی دیگر ذمہ داران موجود تھے - جناب عبدالمنان سیٹھ اور عبدالعلی نے اس عظیم الشان عالمی مشاعرہ میں با ذوق محبان اردو سے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی گزارش کی ہے اور جناب عبدالرزاق عرف بابا چودھری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابا چودھری نے بسواکلیان میں کئی کامیاب
مشاعرے منعقد کروائے ہیں-
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے