مسلم بيت المال بسواكليان کی جانب سے جلسہ تقسیم اسنادات و مفت سلائی مشینوں کی تقسیم کا پروگرام کا انعقاد with video

مسلم بيت المال بسواكليان کی جانب سے جلسہ تقسیم اسنادات و مفت سلائی مشینوں کی تقسیم کا پروگرام کا انعقاد


بسواکلیان27/نومبر2023(ناز میڈیا اردو ) مسلم بیت المال بسواکلیان کی جانب سے جلسہ تقسیم اسنادات و مفت سلائی مشینوں کی تقسیم کا پروگرام کا انعقاد بتاریخ26/نومبر2023بروز اتوارصبح 10بجے سے بمقام دارالسلام فنکشن ھال بسواکلیان میں کیا گیا۔جلسہ کا آغاز حافظ میر فرخندہ علی صاحب کی قرآت کلام سے ہوا۔بیت المال کی طالبات نے حمد و نعتیں پیش کیں اور محترمہ یاسمیں سلطانہ (معلمہ بیت المال) نے خواتین کے حجاب پر خطاب فرمایا ،اسکے علاوہ مولانا جمیل احمد صاحب نے خطاب فرماتے ہوئے مسلم بیت المال کی کارکردگیو‌ں کی ستائش کی۔جبکہ مولانا حافظ نصیر الدین جناب نے بیت المال


 کا اسلامی نظام پر جامعہ خطاب فرمایا۔جبکہ پروگرام کی کاروائی اسلم دانش (سیکریٹری)نے بحسن و خوبی انجام دی۔ مہمانان خصوصی کے طور پر امبریش واگھمارے PSIبسواکلیان،وسیم پٹیل PSIرورل بسواکلیان،منوج کمار کامڑے CMCکمشنر بسواکلیان،نرسنگ ریڈی سر،مولانا جمیل احمد صاحب(خطیب و امام مسجد حشمت)،حافظ میر فرخندہ علی صاحب (خطیب و امام جامع مسجد)،مولانا نصیر الدین جناب وغیرہ نے شرکت فرمائی جبکہ۔سرپرستان میں جناب تاج الدین صاحب بھوسگے(صدر سرپرست کمیٹی)،میر احمد علی منشی صاحب, حضرت سلطان علی مرزائی ،جناب مخدوم محی الدین مالک،جناب ربانی صاحب باگ،یونس مولوی صاحب کے علاوہ مولوی غفار صاحب قریشی،مرزاء انور بیگ صاحب(صدر غوثیہ ادارہ جات)،ڈاکٹر کریم صاحب، اعجاز لاتورے صاحب(صدر)، ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب (نائب صدر)،صغیرالدین صاحب(نائب صدر)، شیخ اسلم دانش صاحب(سیکریٹری)،اسد اللہ خان صاحب معاون سیکریٹری، محمد علی صاحب(خازن) کے علاوہ دیگر اراکین میں جناب خلیل صاحب صدر آٹو نگر،سید خلیل استاد صاحب،سید اختیار علی صاحب،مولوی تاج الدین قریشی، جناب مظہر نواز بھائی،جناب خلیل گوبرے صاحب ،جناب شمس المبین صاحب،حضور پاشاہ صاحب،محمد آصف خان رضوی،جناب دستگیر صاحب رضوی،جناب کریم صاحب،جناب فاروق خان صاحب،شیخ رئیس الدین صاحب،جناب احمد سر،جناب مستان صاحب چکن،جناب مستان صاحب چودھری،جناب امام الدین صاحب،ودیگر اراکین موجود تھے۔واضح رھے کہ مسلم بیت المال کے اس جلسہ تقسیم اسنادات و تقسیم سلائی مشینوں میں تقریباً 125طالبات کو اسنادات سے نوازا گیا جبکہ 26/طالبات کو سلائ مشین دی گئی ۔مسلم بیت المال بسواکلیان کا یہ ادارہ خدمات جن میں مفت 2دو جو پچھلے 31/سالوں سے خدمت خلق کے خدمات جن میں ،ٹیلرنگ تربیتی سینٹر،مفت کمپیوٹر تربیتی سینٹر،ماہانہ تقریبا 150/مستحقین کو وظیفہ،طبی امداد،تعلیمی امداد،غریب لڑکیوں کی شادیوں کے لۓ امداد،مفت ختنہ کیمپس،مفت آنکھوں کے کیمپس،مفت دانتوں کے کیمپ،مفت TET کوچنگ کلاسیس،راشن کٹس کی تقسیم،مفت ٹھیلا بنڈیوں کی تقسیم، وغیرہ خدمات انجام دے رہا ہے۔


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے