تلنگانہ میں کانگریس نے پورا کیا اپنا وعدہ، 2 اہم گارنٹیوں کا نفاذ
حیدرآباد 9 دسمبر ( ناز میڈیا اردو )تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے. ریونت ریڈی نے ہفتہ کے روز کانگریس پارٹی کے ذریعہ حال ہی میں اختتام پذیر اسمبلی انتخابات میں لگوں کو دی گئی چھ میں سے دو گارنٹیوں کو نافذ کر کے وعدہ کی تکمیل کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریاست کے مالکانہ حق والی ٹی ایس آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر اور راجیو آروگیہ شری منصوبہ کے تحت کوریج کو موجودہ 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کرنے کے منصوبہ کا افتتاح کیا۔
خاتون وزیر سیتاکا اور کونڈا سریکھا نے اسمبلی احاطہ میں پوری کابینہ اور کانگریس اراکین اسمبلی کی موجودگی میں بس کو ہری جھنڈی دکھائی۔ چیف سکریٹری شانتی کماری اور باکسنگ چمپئن نکہت زرین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، نائب وزیر اعلیٰ ملو بھٹی وکرمارک، پروٹیم اسپیکر اکبرالدین اویسی اور وزراء نے دونوں منصوبوں کو رسمی طور سے لانچ کرنے کے لیے ٹی ایس آر ٹی سی کے صفر ٹکٹ اور راجیو آروگیہ شری منصوبہ کے نئے لوگوں اور پوسٹر کا اجرا کیا۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے