گلبرگہ میں 35 لاکھ کے صرفہ سے عصری طرز کے دارالقرآن کی تعمیرمدرسہ تجوید القرآن گلبرگہ کے پروگرام انجمن میں حفظ کے طلبا کا بہترین مظاہرہ
گلبرگہ 31دسمبر ( ناز میڈیا اردو ) موجودہ حالات میں آسام کے بشمول ملک کی مختلف ریاستوں میں دینی مدارس کا وجود خطرہ میں پڑ گیا ہے دینی مدارس دین کے قلعے ہیں ان کا تحفظ و استحکام مسلمانوں کی اہم ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک نے کیا ہے
وہ مسجد اشرف اشرف نگر آزاد پور روڈ گلبرگہ میں منعقدہ مدرسہ تجوید القرآن گلبرگہ کے شعبہ حفظ کے طلبا کے حفظ قرآن مجید کے مظاہرہ کے پروگرام انجمن سبیل البیان میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اظہار خیال کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات کا تقاضہ ہے کہ دینی مدارس کے تحفظ و استحکام کیلئے قومی سطح پر حکمت عملی بنائی جائے سرکردہ علماء و ملی اکابرین کو آگے آنے کی ضرورت ہے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے کلام مقدس قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے اور حفاظ کے سینوں میں قرآن مجید صبح قیامت تک محفوظ ریے گا لیکن دینی مدارس کا تحفظ و استحکام ہماری ذمہ داری ہے سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے بانی مدرسہ تجوید القرآن مولانا نذیر احمد رشادی کو نہایت فعال و حرکیاتی شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا نذیر احمد رشادی نے اپنے آپ کو عالم و معلم کی حیثیت سے مسجد اور مدرسے تک محدود نہیں رکھا ہے بلکہ وہ دین اور ملت کیلئے ہمہ جہت بے لوث اور نتیجہ خیز خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے مدرسہ تجوید القرآن کے بلند معیار تعلیم اور طلبا کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کو مولانا نذیر احمد رشادی کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کا مظہر قرار دیا عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ یہ بات لائق ستائش ہے کہ مدرسہ تجوید القرآن گلبرگہ میں حفظ کے طلبا کو قرآن مجید صفحہ نمبروں کے ساتھ حفظ کروایا جارہا ہے پروگرام انجمن سبیل البیان میں اساتذہ کی جانب سے قرآن مجید کے جس صفحہ سے تلاوت کرنے کیلئے کہا گیا طلبا نے حیرت انگیز طور پر قرآن مجید کے اسی صفحہ کے آیات کی تلاوت کی عزیز اللّٰہ سرمست نے کہا کہ حفظ کے طلبا کا اس طرح کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا مظاہرہ ہے جس کا مشاہدہ انہوں نے مدرسہ تجوید القرآن گلبرگہ میں کیا عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ عموماً قرآن مجید حفظ کرنے کیلئے 2 تا 4 سال کا عرصہ درکار ہے لیکن اسی ماہ معہد ملت مدرسہ مالیگاوں کے 13 سالہ طالب علم نے صرف 96 یوم میں قرآن مجید حفظ کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا انہوں نے کہا کہ اگر طلبا مکمل جستجو اور ایمانی جذبہ کے ساتھ قرآن مجید حفظ کریں گے تو اس طرح کا ریکارڈ بنانا ان کیلئے کوئی مشکل امر نہیں ہوگا معروف عالم دین مولانا محمد حافظ ظہور احمد اشاعتی نقشبندی نائب مہتمم دارالعلوم شاہ ابو سعود فرحت آباد تعلقہ و ضلع گلبرگہ نے مہمان ممتحن کی حیثیت سے پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے طلبا کے حفظ کے مظاہرہ کو نہایت اطمینان بخش اور بہترین قرار دیا مولانا نذیر احمد رشادی کی دینی تعلیمی ملی فلاحی امدادی سماجی خدمات کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے مولانا حافظ ظہور احمد نے کہا کہ قیام کے پہلے سال سے ہی مدرسہ تجوید القرآن پر ان کی نظر رہی ہے مولانا نذیر احمد رشادی نے انتہائی نامساعد حالات میں مدرسہ تجوید القرآن کا آغاز کیا ان کی انتھک مساعی اور خلوص نیت سے مدرسہ تجوید القرآن گلبرگہ بہت کم عرصہ میں غیر معمولی ترقی اور شہرت حاصل کرچکا ہے مدرسہ ٹین شیڈ سے وسیع وعریض اراضی پر ذاتی عمارت میں منتقل ہو چکا ہے انہوں نے مولانا نذیر احمد رشادی کے اخلاص کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ان سے دین و ملت کی بڑی خدمت لے رہا ہے انجنئیر مشتاق احمد موظف اے ای ای سید جاوید تنویر دیسائی صدر جامع مسجد معراج نیو رحمت نگر گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور علم دین و قرآن کے پیغام کو عام کرنے مولانا نذیر احمد رشادی کی تڑپ و جستجو کو بیحد سراہا ابتدا میں مولانا نذیر احمد رشادی نے بتایا کہ مدرسہ تجوید القرآن میں انہوں نے ایک نیا پراجکٹ شروع کیا ہے 35 لاکھ کے صرفہ دارالقرآن تعمیر کیا جارہا ہے جس میں حفظ کرنے اور تجوید سیکھنے والوں کو تمام عصری و جدید تکنیکی سہولیات مہیا کروائی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ دارالقرآن کی تعمیر انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے کئی ایک اہل خیر نے مالی تعاون کیا ہے مزید مالی تعاون کی ضرورت ہے جس کیلئے اہل خیر اصحاب سے فراخدلانہ عطیات دینے موبائل نمبر 9663090818 پر ربط پیدا کرنے کی گذارش ہے مولانا نذیر احمد رشادی نے تمام مہمانان خصوصی کی شالپوشی کے ذریعے تہنیت کی
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے