گلبرگہ میں 5 ویں سیرت النبی مقابلہ جات کا اتوار سے آغاز
گلبرگہ 2 دسمبر ( ناز میڈیا اردو ) ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات کی اطلاع کے بموجب گلبرگہ میں 5 ویں سیرت النبی مقابلہ جات کا اتوار 3 دسمبر سے آغاز ہورہا ہے تمام مقابلہ جات مدنی کالج آف فارمیسی پائن درگاہ روڈ گلبرگہ میں منعقد ہوں گے 3 دسمبر اتوار کو 10:30 بجے دن حسن قرات کا مقابلہ منعقد ہوں گا سورت الطارق سے والناس تک منتخب آیات کی تلاوت کرنی ہوگی اس مقابلے کیلئے 5 منٹ کا وقت دیا جائے گا 4 دسمبر بروز پیر 10:30 بجے دن حفظ احادیث مقابلہ منعقد ہوگا 5 دسمبر بروز منگل 10:30 بجے دن نعت خوانی کا مقابلہ منعقد ہوگا نعت خوانی مقابلہ کیلئے 5منٹ کا وقفہ دیا جائے گا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ و منصب اور ذمہ داریاں کے زیر عنوان تحریری مقابلہ 6 دسمبر بروز چہار شنبہ 2:30 بجے دن منعقد ہوگا
تحریری مقابلہ کیلئے 45 منٹ کا وقفہ ہوگا 7 دسمبر بروز جمعرات 10:30 بجے دن تقریری مقابلہ منعقد ہوگا اتباع و اطاعت رسول قرآن مجید کی روشنی میں عنوان دیا گیا ہے 9 دسمبر بروز ہفتہ 2:30 بجے دن قرآن کوئز مقابلہ منعقد ہوگا اس مقابلے کیلئے سربراہ کئے گئے کتابچے کے 500 سوالات میں سے 200 سوالات پوچھے جائیں گے اس مقابلے کیلئے 90 منٹ کا وقفہ دیا جائے گا 10 دسمبر بروز اتوار 11:30 بجے دن سیرت کوئز مقابلہ منعقد ہوگا اس مقابلے کیلئے سربراہ کی گئی سیرت کوئز کتاب سے کم از کم 250 سوالات پوچھے جائیں گے تمام مقابلہ جات کیلئے اس بار کتابیں شائع کرکے مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہشمند طلبا و طالبات تک پہنچائیں گئی ہیں انہی کتابوں کے مواد سے استفادہ کرتے ہوئے مقابلہ جات میں حصہ لینا ہوگا ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات کے بموجب سیرت النبی مقابلہ جات میں حصہ لینے کیلئے 2 ہزار سے زائد طلبا و طالبات کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں طلبا و طالبات کی اتنی کثیر تعداد کیلئے مقابلہ جات کا انعقاد سیرت النبی مقابلہ جات کمیٹی کیلئے بہت بڑا چیلنج تھا تاہم حکم صاحبان کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے اور مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کے بیاچس بناتے ہوئے مقابلہ جات کو منظم انداز میں منعقد کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں مقابلہ جات میں بہترین نظم کے ساتھ ساتھ شفافیت کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ وقت اور شرائط کی پابندی کا لحاظ رکھیں کل رات ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات کی رہائش گاہ چلبل گارڈن نورباغ روضہ بزرگ گلبرگہ میں سیرت النبی مقابلہ جات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیرت النبی مقابلہ جات کے سلسلہ میں مشاورت کی گئی مقابلہ جات کے حکم صاحبان نے مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد کے ضمن میں مفید تجاویز اور مشورے پیش کئے مولانا قاری حافظ سید محمد حسینی تیغ برہنہ مولانا محمد غوث الدین قاسمی مولانا قاری حافظ محمد فخر الدین مانیال مولانا حافظ محمد اویس قادری مولانا محمد جیلانی باقوی مولانا عبد الحمید باقوی قاسمی معارفی مولانا طاہر علی مولانا صابر لطیفی مولانا حافظ محمد سلیم الدین سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست سید طیب علی یعقوبی انجنئیر سخی کے علاوہ سیرت النبی مقابلہ جات کمیٹی کے دیگر ذمہ داران اور مختلف مکاتب فکر کے دانشوران نوجوان علماء نے اجلاس میں شرکت کی
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے