گلبرگہ میں جنوبی ہند کے سب سے بڑے نعتیہ مقابلہ کا انعقادِ طلبا و طالبات کا جذبہ ایمانی عشق رسول لائق ستائش : ڈاکٹر اصغر چلبل

گلبرگہ میں جنوبی ہند کے سب سے بڑے نعتیہ مقابلہ کا انعقادِ طلبا و طالبات کا جذبہ ایمانی عشق رسول لائق ستائش : ڈاکٹر اصغر چلبل


گلبرگہ 11 دسمبر ( ناز میڈیا اردو ) سیرت النبی ریسرچ اینڈ اسٹڈی سنٹر کرناٹک مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام 5 ویں سیرت النبی مقابلہ جات کے سلسلہ میں حسن قرات و حفظ احادیث اور تقریری مقابلوں کے بعد نعتیہ مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا

 آئیڈیل انگلش میڈیم اسکول جلیل کمپاونڈ پائن درگاہ روڈ گلبرگہ میں منعقدہ اس مقابلے کو جنوبی ہند کا سب سے بڑا مثالی اور تاریخی نعتیہ مقابلہ کہا جاسکتا ہے اس موقع پر ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات نے استقبالیہ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ان کی زندگی کا یادگار دن ہے انہوں نے نعتیہ مقابلہ میں کثیر تعداد میں طلبا و طالبات کی شرکت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ نعتیہ مقابلہ میں شرکت کرنے والے طلبا و طالبات کا جذبہ ایمانی عشق رسول لائق ستائش ہے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے گلبرگہ کے دینی ماحول کو قابل فخر قرار دیا طلبا و طالبات جب نعت خوانی کا مظاہرہ کررہے تھے تو سبحان اللہ بہت خوب کی صدائیں بلند ہورہی تھیں اور درود شریف سے روح پرور ماحول بنا ہوا تھا والدین اسکولس کے ٹیچرس دینی مدارس کے علماء نے طلبا و طالبات کی نعت خوانی اور ان کی صلاحیتوں کے مظاہرہ پر اظہار مسرت کیا مولانا عالم برکاتی حافظ محمد فخر الدین مانیال سید طیب علی یعقوبی انجنئیر سید سخی سرمست سید محبوب رضا ، فاروق عالم برکاتی حافظ محمد غوث قادری  صادق کرمانی مولانا الیاس مولانا سید حسین مولانا محمد جیلانی باقوی مولانا یسین اشرفی مولانا شیخ شاہ ولی مولانا محمد مظہر مولانا نورخان بندہ نوازی نے حکم کے فرائض انجام دیئے مولانا محمد غوث الدین قاسمی مولانا شفیق قاسمی مولانا شیخ سلیم مولانا مظہر القادری مولانا محمد یوسف قریشی اور مولانا محمد جعفر نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے