علماء، حفاظ و خدام دین کو روزگار سے جوڑنے ایک روزہ ورکشاپ
حیدرآباد15 دسمبر ( ناز میڈیا اردو )علماء، حفاظ و خدام دین کو عصری ٹکنالوجی سے آگاہ کرنے اور انھیں روزگار کے دیگر مواقعوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لئے ذیمریس گروپ ٹورس اینڈ ٹراویلس کے زیر اہتمام 30دسمبر کو 2 بجے دن، ذیمریس اے بی سی ہال، وجئے نگر میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔
ایسے حضرات جو اپنی دینی خدمات کو انجام دیتے ہوئے روزگار کے دیگر مواقع سے بھی جڑنا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ ورکشاپ مفید ہوگا۔
ڈاکٹر ایم اے ساجد ڈیجیٹل پلیٹ فارمس پر روزگار کے مواقع، مولانا شاہ حسامی حج و عمرہ زائرین کی تربیتی کلاسس کے لئے تیاری، مولانا محامد ہلال اعظمی شخصیت سازی، محسن خان اردو سافٹ ویئرس اور محمد اظہر ایم ایس آفس عنوانات کے تحت لیکچر دیں گے۔مزید تفصیلات کے لئے فون9291682731 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے