نئی نسل کو دین کی بنیادی معلومات سے واقف کروانا آج کی اہم ضرورت اسلام مخالف فتنوں سے نمٹنے کا نوجوانوں میں شعور بیدار کرنے اصغر چلبل کی مساعی لائق ستائش
گلبرگہ 19 دسمبر( ناز میڈیا اردو ) طلبا و طالبات میں دینی جذبہ اور عشق رسول پیدا کرنے اور انہیں اسلامی معلومات سے واقف کروانے کے مقصد کے تحت گلبرگہ میں پچھلے 5 سالوں سے سیرت النبی مقابلہ جات کا انعقاد کیا جارہا ہے
ان مقابلہ جات کے انعقاد کا ایک اور اہم مقصد موجودہ حالات میں نئی نسل میں اسلام مخالف طاقتوں اور گستاخان رسول کی جانب سے برپا کئے جانے والے فتنوں بیہودہ سوالات و گمراہ کن پروپیگنڈہ کا سامنا کرنے کی صلاحیت و استقامت پیدا کرنا ہے آج کی نئی نسل کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ سیرت طیبہ اور امہات المومنین صحابہ کرام کی سیرت اور شریعت اسلامی سے کماحقہ واقف ہوسکے شریعت میں مداخلت کی سازشوں اور اسلام دشمن سرگرمیوں و فتنوں سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ہماری نوجوان نسل دین کے بنیادی معلومات سے واقف ہو اسی مقصد کے تحت ڈاکٹر محمد اصغر چلبل گلبرگہ میں ہر سال سیرت النبی مقابلہ جات کا انعقاد کررہے ہیں سیرت النبی مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد اور کثیر تعداد میں ان مقابلہ جات میں طلبا و طالبات کی شرکت سے الحمد اللہ ان مقابلوں کے انعقاد کے مقاصد کی کماحقہ تکمیل ہو رہی ہے سیرت النبی مقابلہ جات کے بامقصد و کامیاب انعقاد کیلئے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات کمیٹی کی مساعی یقیناً لائق ستائش ہے مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ و سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے سیرت النبی مقابلہ جات کے سلسلہ میں آئیڈیل انگلش میڈیم اسکول جلیل کمپاونڈ پائن درگاہ روڈ گلبرگہ میں قرآن کوئز سیرت کوئز مقابلوں کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات نے بتایا کہ قرآن کوئز کیلئے طلبا و طالبات کو 500 سوالات پر مشتمل ملٹی پل چوائس رائٹنگ اردو اور رومن انگلش میں کتابچہ سربراہ کیا گیا تھا طلبا و طالبات کو 200 سوالات کے جوابات دینے تھے اس مقابلے میں گلبرگہ شہر کے مختلف اسکولس کے 400 سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا سیرت کوئز کیلئے بھی اردو اور رومن زبانوں میں 570 سوالات پر مشتمل کتابچہ طلبا و طالبات کو سربراہ کیا گیا تھا اس مقابلہ میں گلبرگہ شہر کے مختلف اسکولس سے 700 سے زائد طلبا و طالبات نے حصہ لیا قرآن کوئز کے کتابچے میں قرآن مجید سے متعلق بہترین معلومات فراہم کی گئی تھیں جبکہ سیرت کوئز کے کتابچے میں جمال خصائل وشمائل نبوی معمولات نبوی کے علاوہ ازدواج مطہرات و بنات طیبات سے متعلق اہم ترین معلومات مہیا کئے گئے تھے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے قرآن کوئز اور سیرت کوئز مقابلہ جات میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کے ساتھ آئے ان کے والدین کو بھی جو امتحان ہالوں کے باہر کثیر تعداد میں موجود تھے دونوں مقابلہ جات کے کتابچے سربراہ کئے والدین نے دونوں کتابچوں کو نہایت مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے ان کتابچوں کی اشاعت پر ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کو مبارکباد پیش کی اور آئندہ بھی سیرت النبی مقابلہ جات کے انعقاد کو جاری رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں سے نہ صرف طلبا وطالبات کی معلومات میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ ان کی بہترین تربیت بھی ہورہی ہے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات نے بتایا ہے کہ سیرت النبی مقابلہ جات کا مرکزی جلسہ تقسیم انعامات اگلے ماہ جنوری میں عظیم الشان پیمانے پر منعقد ہوگا اول دوم سوم انعامات حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے علاوہ مقابلہ جات میں شرکت کرنے والے تمام طلبا و طالبات کو بھی توصیفی اسناد اور تحائف پیش کئے جائیں گے تاکہ سیرت النبی مقابلہ جات میں حصہ لینے والے تمام طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی ہو اور آئندہ بھی سیرت النبی مقابلہ جات میں حصہ لینے کی جستجو جذبہ و شوق پیدا ہوسکے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے