ڈاکٹر فرزانہ فرح کی شعری تصنیف 'رکا سا موسم' کی رسم اجرا چترادرگہ میں یوم اردو کا فقید المثال انعقاد ڈاکٹر انیس صدیقی کا اظہار خیال

ڈاکٹر فرزانہ فرح کی شعری تصنیف 'رکا سا موسم' کی رسم اجرا چترادرگہ میں یوم اردو کا فقید المثال انعقاد ڈاکٹر انیس صدیقی کا اظہار خیال


چترادرگہ 4 ( ناز میڈیا اردو ) باغبان ایجوکیشنل اینڈ کلچرل اسوسی ایشن چترادرگہ کے زیر اہتمام بہ اشتراک گورنمنٹ گرلز پری یونیورسٹی کالج،تاراسو رنگ مندر میں 2 ڈسمبر  کو منعقدہ یوم اردو کے موقع پر ممتاز و معتبر شاعرہ ڈاکٹر فرزانہ فرح کی اولین شعری تصنیف 'رکا سا موسم' کی رسم اجرا،  انور باشاہ چیرمین، کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ، بنگلور کے ہاتھوں انجام پائی۔اس موقع پر پروفیسر سی سید خلیل سابق صدر شعبہ اردو، کوئیمپو یونیورسٹی شیموگہ  عبدالجلیل ذوالفقار صدر باغبان ایجوکیشنل اینڈ کلچرل اسوسی ایشن،  آر عبدالحمید، ڈاکٹر انیس صدیقی،  سید احمد باشاہ، محترمہ مبین تاج ،ڈاکٹر عذرا نکہت اور کنوینر اجلاس ڈاکٹر شبیر احمد خان کے علاوہ دیگر مہمانان موجود تھے۔بعد از رسم اجرا ڈاکٹر انیس صدیقی نے کتاب پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فرزانہ فرح کی شاعری نسائی شعور اور جذبات و احساسات کی عکاس ہے۔

جذبات کی صداقت اور لفظیات کی لطافت ان کی شاعری میں دل پذیری اور اثر آفرینی کی کیفیت پیدا کرتی ہے۔

رسم اجرا سے قبل 'افکار علامہ اقبال:شکوہ اور جواب شکوہ کی روشنی میں' کے زیر عنوان،اپنے پرمغز  توسیعی لکچر میں ڈاکٹر فرزانہ فرح نے افکار اقبال کا اجمالی جائزہ لیا اور شکوہ اور جواب شکوہ کے کئی بند متاثر کن انداز میں پیش کیے۔یوم اردو کے اجلاس دوم میں مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ۔جس کی صدارت معروف ادیب و محقق ڈاکٹر انیس صدیقی نے کی۔ڈاکٹر فرزانہ فرح ، رحمت اللہ رحمت، ارقم مظہرِی، عبدالرشید شاد ، ازل صدیقی،  صمد خان احساس،  بشر بیجاپوری، عبدالمناف زخمی اور  عبدالرشید نفیس نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ عبدالرشید شاد نے نہایت دل نشین انداز میں نظامت کے فرائض انجام دئیے۔دونوں ہی اجلاسوں میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کرام کے علاوہ محبان اردو نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-




-


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے