مولانا تنویر ہاشمی کیخلاف یتنال کے شرانگیز بیان کی مذمت حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل کے صدر عزیز اللّٰہ سرمست کا بیان
گلبرگہ 7 دسمبر ( ناز میڈیا اردو )سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے ممتاز عالم دین و صوفی مولانا سید تنویر ہاشمی بیجاپور کیخلاف سابق وزیر بسن گوڑہ پاٹل یتنال کے شرانگیز بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بسن گوڑہ پاٹل یتنال ہمیشہ مسلمانوں کیخلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات دیتے رہے ہیں ان پر اب لگام کسنے کی ضرورت ہے ریاستی حکومت کو ان کیخلاف سخت ترین کارروائی کرنا چاہیئے عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا ہے کہ مولانا سید تنویر ہاشمی کے دہشت گرد گروپوں سے روابط ہونے کا بیان دے کر یتنال نے مسلم دشمنی کی انتہا کردی ہے چیف منسٹر سدرامیا کی ہبلی میں منعقدہ اولاد غوث الاعظم کانفرنس میں شرکت اور مسلمانوں کیلئے اگلے سال 10 ہزار کروڑ فراہم کرنے کے اعلان پر یتنال نے انتہائی گھٹیا ردعمل ظاہر کیا ہے یتنال نے ٹوئٹر پر مولانا سید تنویر ہاشمی کے ساتھ چیف منسٹر سدرامیا کے بشمول کانگریس قائدین کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ساتھ کانگریس کی صف بندی کرنے کی مذموم کوشش کی ہے یتنال نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو مکتوب لکھتے ہوئے مولانا سید تنویر ہاشمی کے دہشت گرد گروپوں سے روابط اور فنڈنگ کی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کیا ہے امیت شاہ کو فوری تحقیقات کروانے چاہیئے اور مولانا سید تنویر ہاشمی کے دہشت گرد گروپوں سے روابط کا الزام ثابت نہ ہونے کی صورت میں یتنال کو سیاست سے سبکدوش ہو نا ہوگا عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا ہے کہ چیف منسٹر سدرامیا نے ہبلی کی جس اولاد غوث الاعظم کانفرنس میں شرکت کی اس میں 150 مشائخین و سجادگان کو مدعو کیا گیا تھا جن میں سے 100 سے زائد مشائخین و سجادگان نے شرکت کی اس کانفرنس کے ذریعے انسانیت اور محبت کا پیغام دیا گیا فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے کیلئے کوشاں یتنال کو یہ بات کیسے گوارہ ہوسکتی تھی یتنال نے اس کانفرنس کے شرکاء میں دہشت گرد گروپوں سے روابط رکھنے والوں کی شرکت کا ہوا کھڑا کرتے ہوئے اس کانفرنس کی اہمیت اور عظمت کو ٹھیس پہنچانے کی جسارت کی یتنال کے اس گمراہ کن بیان کیخلاف سخت کارروائی کیلئے حکومت پر اثر انداز ہونے کرناٹک کے تمام مشائخین و سجادگان کو یتنال کی فرقہ وارانہ ذہنیت کیخلاف احتجاج منظم کرنا چاہیئے
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے