طلبا و طالبات کو دینی ماحول فراہم کرنے پر زور سیرت النبی مقابلہ جات کے دوسرے دن حفظ احادیث مقابلہ کا کامیاب انعقاد
گلبرگہ 4 دسمبر ( نازمیڈیا اردو ) سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر گلبرگہ مرکزی سیرت کمیٹی ضلع گلبرگہ آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام 5 ویں سیرت النبی مقابلہ جات کے دوسرے دن آج آئیڈیل انگلش میڈیم اسکول جلیل کمپاونڈ پائن درگاہ روڈ گلبرگہ میں حفظ احادیث مقابلہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا مختلف اسکولس کے طلبا و طالبات نے مقابلہ میں حصہ لیتے ہوئے احادیث زبانی سنائے والدین سرپرستوں اور ٹیچرس نے طلبا و طالبات کے احادیث پڑھنے کے انداز ان کی صلاحیتوں کے مظاہرہ کا مشاہدہ کیا
اس موقع پر ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات نے استقبالیہ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی ایک چھوٹی سی کوشش ہے کہ سیرت النبی مقابلہ جات کے انعقاد کے ذریعے طلبا و طالبات کے معلومات میں اضافے کے ساتھ ساتھ انہیں دینی ماحول سے جوڑا جائے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید کہا کہ ہر گھر میں بچوں میں موبائل کا استعمال عام ہونے کی وجہ سے دین سے دوری کا ماحول پایا جارہا ہے
ایسے میں ضروری ہے کہ والدین جب جب بھی اور جہاں جہاں بھی سیرت النبی مقابلہ جات منعقد ہوں اپنے بچوں کو ان میں حصہ لینے کیلئے تیار کریں مولانا صابر لطیفی مولانا عبد الحمید دانش باقوی قاسمی معارفی مولانا مبین احمد شابدی نے حکم کے فرائض انجام دیئے انہوں نے اپنے خطابات میں احادیث کی فضیلت بیان کی اور موجودہ دور میں فتنوں اور اسلام مخالف سازشوں سے باخبر رہنے قرآن اور حدیث کے مطابق زندگی گزارنے پر زور دیا مولانا محمد مظہر القادری مولانا یوسف قریشی اور مولانا شیخ شاہ ولی نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے