مبین احمد زخم کے اعزاز میں شعری نشست

         مبین احمد زخم کے اعزاز میں شعری نشست 


دھارواڈ 18 دسمبر (ناز میڈیا اردو ) ہدئ فاؤنڈیشن دھارواڑ کہ زیر اہتمام  ریاست کرناٹک کے  شاعر و صحافی مبین احمد زخم یادگیر کہ اعزاز میں  کاٹھیواڑی  اکیڈمی میں  ایک اعزازی شعری نشست کا اہتمام کیا گیا  جس کی صدارت ماہر تعلیم  و سابق چیئرمین کرناٹک کا اردو اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ  نے صدارت کی   

 مہمان خصوصی شاعر و صحافی مبین احمد زخم نے کہا کہ ہدئ فاؤنڈیشن کے چیئرمین محترمہ ڈاکٹر مہر افروز صاحبہ  کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری آمد پر  شعری نشست کا اہتمام کیا  کسی ادبی شخص کی شہرامد پر  نشست کا اہتمام کرنا  ہماری روایت کا ایک حصہ رہا ہے  اور اس فرض کو نبھا کر ڈاکٹر مہر افرروز صاحبہ نے  قدیم ادبی روایت کو قائم رکھنے میں اہم رول ادا کیا ہے 

  شاعرہ و ادیبہ ڈاکٹر مہر فروز نے صدر اجلاس مہمان خصوصی وہ تمام شعراء کرام کو تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  مجھے اس اجلاس کو منعقد کر کے کافی مسرت محسوس ہو رہی ہے  میرے استاد اور ماہر تعلیم  پروفیسر ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ سابق چیئرمین کرناٹک کا اردو اکیڈمی نےاس اجلاس کی صدارت فرما کر ہم قلمکاروں کو حوصلہ ہمت بخشی ہے جو یقینا  ہماری ادبی رہنمائی میں سنگ میل ثابت ہوگی  

صدر اجلاس  پروفیسر ڈاکٹر  قدیرناظم سرگروہ  سابق چیئرمین کرناٹکا اردو اکیڈمی نے کہا کہ میری شاگردہ  ڈاکٹر مہر افروز نے تدرسی علوم انگریزی میں  ہائ ا سکول سے  لے کر یونیورسٹی تک کے طلباء و طالبات کو  تعلیمی درس دیا ہے  لیکن وہیں پر انہوں نے اپنے ادبی ذوق و شوق کو  برقرار رہتے  رکھتے ہوئے سروس کے دوران بھی  اردو ادب کی خدمت کی ہے اور اب  سروس کے بعد بھی اردو ادب کے ساتھ ساتھ قوم و ملت  میں خصوصا خواتین اور لڑکیوں میں  دینی علوم کے ساتھ ساتھ اردو زبان کو فروغ دینے پر کام کر رہی ہے  یقینا ان کا یہ عمل  کے حق میں  دونوں جہاں کے لیے کارامد ثابت ہوگا  اس موقع پر  مہمان شاعر و صحافی مبین احمد زخم ، پروفیسر ڈاکٹر قدیر ناظم سرگروہ ، عبدالرشید شاد، ثنا اللہ اشرفی ،ڈاکٹر مہر افروز کے علاوہ  دیگر شعراء کرام نے کلام پیش کیا


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے