فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثہ کا شکار، دو پائلٹوں کی موت، حیدرآباد سے بھری تھی اڑان
حیدرآباد4 دسمبر ( ناز میڈیا اردو )پیر کو تلنگانہ میں فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں دو پائلٹوں کی موت ہوگئی ۔ یہ حادثہ آج صبح 8:55 بجے پیش آیا۔ ہندوستانی فضائیہ نے اس واقعہ کی اطلاع دی ہے۔ فضائیہ نے کہا کہ آج صبح معمول کی ٹریننگ کے دوران PC 7 Mk II طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا، جس میں دو پائلٹ سوار تھے۔ دونوں کو سنگین چوٹیں آئیں اور ان کی موت واقع ہوگئی ۔ حالانکہ کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ آئی اے ایف نے حادثے کی وجہ جاننے کے لئے کورٹ آف انکوائری کا بھی حکم دیا ہے۔ ادھر مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پائلٹوں کی موت پر غم کا اظہار کیا اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ کیا: حیدرآباد کے قریب اس حادثے سے غمزدہ ہوں۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ دو پائلٹوں کی جان چلی گئی۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وہیں تلنگانہ ٹوڈے کے مطابق طیارہ چند منٹوں میں جل کر راکھ ہو گیا۔ اس درمیان مقامی لوگوں کو اس بارے میں یقین نہیں ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے طیارے میں کتنے لوگ سوار تھے۔ گزشتہ ماہ اکتوبر میں ایک تربیتی طیارہ مہاراشٹر کے شہر پونے کے ایک گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، تھا جس میں دو افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد دونوں کو اسپتال لے جایا گیا تھا۔ نیوز18 اردو اب وہاٹس ایپ پر بھی، جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ بارامتی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پربھاکر مورے نے پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ ''ریڈ برڈ انسٹی ٹیوٹ (ریڈ برڈ فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی) کا ایک تربیتی طیارہ شام 5 بجے کے قریب بارامتی تعلقہ کے کٹفل گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں پائلٹ اور ایک دیگر شخص، ممکنہ طور پر شریک پائلٹ، سوار تھے۔ انہیں اسپتال لے جایا گیا۔
اس سے قبل جون میں فضائیہ کا کرن ٹرینر طیارہ کرناٹک کے چامراج نگر ضلع کے بھوگ پورہ گاؤں میں ایک کھلے میدان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ پیراشوٹ کا استعمال کرتے ہوئے کامیابی سے باہر نکل گئے تھے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے