بیدر میں زکوۃ سنٹر انڈیا کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

بیدر میں زکوۃ سنٹر انڈیا کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد  


بیدر: 21دسمبر(ناز میڈیا اردو ) بیدر میں چھوٹے اور نئے کاروبار کی شروعات کیسے کریں؟ موضوع پر زکوۃ سنٹر انڈیاکی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ڈیسنٹ فنکشن ہال، بیدر میں منعقد اس ایک روزہ مفت ورکشاپ میں مہمانان خصوصی اور ماہر ٹریزس ڈاکٹر عبد الوکیل حیدر آباد اور سید عامر CEO رائل انڈسٹریز، ناندیڑکی خدمات حاصل کی گئیں تھیں، دونوں احباب نے اس ٹریننگ میں چھوٹے اور نئے کاروبار کی شروعات کیسے کریں؟ چھوٹی اور گھر یلو صنعتوں کا آغاز کیسے؟ کا روبار جیسے مویشی پالن، آغاز سے پہلے سرکاری منظوری اور ضروری دفتری کاروائی کیسے کریں؟ وغیرہ موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کی، بعد اذاں سید عامر صاحب CEO رائل انڈسٹریز، ناندیڑنیبہ ضابطہ کلینگ پاوڈر اور صابن، Phenyl کی تیاری، ہینڈ واش وغیرہ کو ورکشاپ میں ہی تیار

کرتے ہوئے اس کا عملی نمونہ بنا کر پیش کیا۔

اس موقعہ پر ورکشاپ کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے محمد نظام الدین چیر من زکوۃ سنٹر انڈیا، بیدریونٹ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہمارے معاشرے کے اندر بے روزگاری بڑھ رہی ہے، جو کسی چیلنج سے کم نہیں، ایسے بے روزگاروں کے لیے ایک روزہ ٹریننگ دینے حیدرآباد اور ناندیڑ سے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ غریبوں کو مچھلی نہ دیں بلکہ مچھلی پکڑنا یا اس کا شکار کرنا سکھادیں، اگر مچھلی پکڑنا سیکھیں گے تو وہ اس سے روز ی کمائیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالی سے ہمیشہ غریبی، مفلسی اور ذلت سے پناہ مانگتے تھے۔ زکوۃ سینٹر انڈیا ایک نیا تجربہ ہے، بیدر کے بشمول پورے ملک کے اندر اسکی 12 یونٹیں ہیں۔ ہمارے ہاں جمع زکوۃ کا % 45 پیسہ خود روزگار پید کرنے اور کام کاروبار میں لگانے کے لیے خرچ ہوتا ہے، باقی بجٹ میں بیواوں اور مجبوروں میں وظائف، مستحق طلبہ کی تعلیمی امداداور نادر افراد کے علاج ومعالجہ میں خرچ کرتے ہیں۔ اس ورکشاپ میں شرکت کر کے ٹریننگ حاصل کرنے والے 20 منتخب اور اہل (Eligible & Selected) بے روزگار نوجوانوں کو زکوۃ سینٹر انڈیا، بیدر یونٹ کی جانب سے کاروبار کی شروعات کیلئے مالی امداد دی جائے گی۔ لہذا بے روز گار مسلم نو جوانوں سے اپیل کی ہیکہ وہ اس سے فائدہ اُٹھائیں۔


اس موقعہ پر مہمان خصوصی محمد معظم امیر مقامی جماعت ِ اسلامی ہند، بیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت ہے کہ ہم معاشرہ اور نوجوانوں میں شعور بیدار کریں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ امت کو خوشحال رہنے کی ترغیب دی ہے، جب کبھی صحابہ کرام صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اپنے پریشانی، سرمایہ کی کمی یابھوک کا مسئلہ لے کر جاتے تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی یہ بات نہیں سکھائی کہ جاؤ کہیں سے خیر خیرات مانگ لو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کی تلقین کی کہ محنت کر کے کمائیں۔اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھیک مانگنے سے منع کیا ہے اوراگر کوئی بلا وجہ اگر کوئی بھیک مانگتا ہے تو وہ گویا اپنا پیٹ آگ سے بھر رہا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک حدیث میں فرمایا کہ رزق کے 10 حصے ہیں،ان 10میں سے 9 حصے تجارت اور کاروبار میں کہا ہے۔ تاریخ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ انبیاء تجارت کرتے تھے، خود اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی تجارت کرتے تھے۔ آج ہم بھی تجارت میں آگے بڑھیں اور تجارت کو کیسے فروغ دیں اس پر غور فکر اور منظم لائحہ بنائیں۔


موصوف نے مزید کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کے دور خلافت میں جب بھی بازار میں وہ نکلتے اور دیکھتے کہ لوگ تجارت/کاروبارصحیح ڈھنگ سے نہیں کرتے تو ان کو کہتے تم پہلے کاروبار میں اسکی تمام معلومات حاصل کرو، پھر بازار میں آؤ۔ اگر بغیر معلومات کے کاروبار میں آئیں گیتو کوڑے لگاؤں گا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کاروبار کے لیے ضروری ہے کہ اس کی تمام معلومات حاصل کریں، کون سا کاروبار ہمارے لیے فائدہ مند ہے؟ اور مجھے کس میں دلچسپی ہے؟ میں کون سا کاروبار کر سکتا ہوں؟ یاد رہے کاروبار کے لیے دلچسپی بھی ضروری ہے۔ اس کی معلومات بھی ضروری ہے کہ کیسے مال لگایا جائے کیسے اس کو بیچا جائے۔ سب سے اہم چیز حلال حرام کی تمیز معلوم ہو، کاروبارمیں جائزاور ناجائز کی تفریق کا علم ہو۔ تجارت تو اچھا پیشہ ہے لیکن تجارت کریں گے تو کس چیز کی اور کیسی تجارت کریں گے؟ کاروبار کے اندر سود کی ملاوٹ سے اجتناب کریں۔


اس موقعہ پر مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالقدیر چیر من شاہین اداراجات بیدر نے کہا کہ ہمیں مایوس ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری نیت ہماری کوشش انشائاللہ تبدیلی پیدا کرے گی۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ کوئی کام چھوٹا یا بڑانہیں ہوتا، ایسی بے شمار مثالیں ہیں بالکل روڈ پر کام شروع کر رہے تھے اج ماشائاللہ کئی لوگوں کوروزگار دینے کا ذریعہ بنیں ہیں۔ یہاں ماہرین، ایکسپرٹس آئے ہیں اپ غور غور کیجئے۔ آپ کے لیے کیا مناسب ہوتا ہے اسکی ٹریننگ لیجیے۔ رفاہ کے ذمہ داران آپ کو مزید رہنمائی اور فائناشیل سپورٹ کیلئے تیار ہیں۔ وہ آپ کے کاروبار کو بڑھانے اورمارکیٹنگ کے لیے بھی سپورٹ کریں گے۔ یاد رکھیئے ہم محنت کرنے کے لیے تیار ہو گئے تو راستے خود بہ خود نکلنا شروع ہو جائیں گے۔ اچھے فیصلے کیجئے، محنتیں کبھی بے کار نہیں جاتیں۔ اپنا لائف سٹائل ٹھیک کر لیجیے، برائیوں، گٹکے،شراب، سستی اور کاہلی سے بچنا شروع کریں گے راستے نکلنا شروع ہوں گے۔ نیت اچھی ہو، دھوکہ نہیں دیں گے اپنے کاروبار میں کم نہیں تو لیں گیاور جھوٹ نہیں بولیں گے تو پھر برکت ہی برکت شروع ہوگی۔ خالص اللہ کی رضا کے لیے محنت اورکمانے کی کوشش کر رہے ہیں،تو یاد رکھئیے حلال کمائی کیلئے جدو جہد بھی عبادت ہے۔

ورکشاپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجبکہ افتتاح محمد غوث چیرمن بلدیہ بیدر نے پودے کو پانی ڈال کر کیا۔محمد شفیع الدین سیکریٹری زکوۃ سنٹر انڈیا، بیدر نے استقبالیہ اور احتشام الحق ممبر یونٹ ایڈوائزری کونسل نے تشکری کلمات پیش کیے۔ محمد عارف الدین نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔اس موقعہ پر زکوۃ سینٹر انڈیا، بیدر کے یونٹ ایڈوائزری کونسل کے دیگرممبران بھی موجود تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے بیگم بازار بیدرمیں آفس زکوۃ سنٹر انڈیا یونٹ بیدر پر رابطہ پیدا کریں۔ موبائیل اور واٹس اپ نمبرات9986547662 محمد رئیس الدین، 7619606913سید سیف اللہ سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے