کرناٹک کے بجٹ میں اقلیتوں کیلئے 10 ہزار کروڑ مختص کرنے کا مطالبہ حجاب پر پابندی برخواست کرنے 4 فیصد ریزرویشن بحال کرنے گلبرگہ ائیرپورٹ سے حج پروازیں شروع کرنے پر زور
گلبرگہ 30 جنوری ( ناز میڈیا اردو ) آل انڈیا ملی کونسل شمالی زون کی جانب سے کرناٹک کے بجٹ میں اقلیتوں کی ترقی و بہبود کیلئے 10 ہزار کروڑ روپئے مختص کرنے کا چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے
یہ بات ڈاکٹر محمد اصغر چلبل قومی پولٹیکل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل نے پتریکا بھون گلبرگہ میں آج اخباری کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتائی ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید بتایا کہ گلبرگہ میں مختلف ملی تعلیمی سماجی تنظیموں کے ذمہ داران علماء و دانشوران سماجی کارکنان اور ایڈوکیٹس کا مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا تھا
اس اجلاس میں فبروری میں پیش ہونے والے حکومت کرناٹک کے بجٹ میں اقلیتوں کیلئے اضافہ بجٹ مختص کرنے اور دیگر سہولیات و مراعات کی فراہمی کیلئے حکومت سے نمائندگی کرنے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں پیش کی گئیں تجاویز پر مشتمل جامع میمورنڈم تیار کیا گیا
ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے چیف منسٹر سدرامیا کے پولٹیکل ایڈوائزرس بی آر پاٹل ، نصیر احمد وزیر حج و میونسپل ایڈمنسٹریٹریشن رحیم خان اور کارگذار صدر کے پی سی آئی ایشور کھنڈرے وزیر جنگلات و ضلع نگران وزیر سے ملاقات کرتے ہوئے چیف منسٹر سدرامیا کے نام اقلیتی بہبود کے 36 اہم مطالبات پر مشتمل میمونڈرم چیف منسٹر سدرامیا کو پیش کرنے کی درخواست کے ساتھ حوالے کیا گی
ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید بتایا کہ بی آر پاٹل نصیر احمد رحیم خان اور ایشور کھنڈرے نے آل انڈیا ملی کونسل کا میمورنڈم چیف منسٹر سدرامیا کو پیش کرنے اور میمورنڈم کے زیادہ سے زیادہ مطالبات کو بجٹ میں شامل کرنے چیف منسٹر سے پرزور نمائندگی کرنے کا تیقن دیا ایشور کھنڈرے اور بی آر پاٹل نے میمونڈرم کے تمام مطالبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام مطالبات بیحد اہم اور قابل عمل ہیں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے اخباری کانفرنس میں میمونڈرم میں کئے گئے مطالبات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر سدرامیا نے خود ہبلی میں اعلان کیا تھا کہ اقلیتوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل آوری کیلئے 10 ہزار کروڑ روپئے منظور کئے جائیں گے میمونڈرم میں چیف منسٹر سے یہ وعدہ پورا کرتے ہوئے اقلیتوں کو 10 ہزار کروڑ روپئے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر کرناٹک مسلم پولٹیکل فورم گلبرگہ ضلع نے اخباری کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ میمورنڈم میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ 2023 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں اقلیتوں سے جو وعدے کئے گئے تھے انہیں پورا کرنے کیلئے بجٹ میں مناسب فنڈس فراہم کئے جائیں عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ 2B کے تحت 4 فیصد ریزرویشن بحال کرنے اور اسکول کالجس میں حجاب پر عائد پابندی ختم کرنے کے فوری عملی اقدامات کرنے چاہیئے اس سلسلہ میں کابینہ میں فیصلہ لیتے ہوئے سپریم کورٹ میں حلف نامے داخل کرنے کی ضرورت ہے عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ سچر کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے میمونڈرم میں مطالبات کئے گئے ہیں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے اخباری کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے میمورنڈم میں درج 36 مطالبات میں سے اہم مطالبات بیان کئے میمورنڈم میں چیف منسٹر سدرامیا سے سال 2013 میں لاگو کئے گئے اقلیتی بہبود کے تمام اسکیمات کو دوبارہ لاگو کرنے کیلئے درکار فنڈس بجٹ میں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے شادی بھاگیہ کی امدادی رقم 50 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے اور شادی بھاگیہ کی موصول ہونے والی تمام درخواستوں کو منظور کرنے شرم شکتی کے تحت قرض کی رقم 25 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے اور اس رقم میں 50 ہزار سبسڈی دینے پوسٹ میٹرک پری میٹرک اسکالرشپس کیلئے موصول ہونے والی تمام درخواستوں کو منظور کرنے امام و موذن کا ہدیہ دوگنا کرنے مساجد میں صفائی کرنے والے فراش کو بھی 5 ہزار ہدیہ دینے شادی محل کی اسکیم شرائط میں نرمی کرتے ہوئے دوبارہ شروع کرنے کے ایم ڈی سی لون کو ایم ایل اے ایم پی کی سفارش کے بغیر مستحقین کو منظور کرنے گنگا کلیان کے ٹارگٹ میں اضافہ کرنے سرکاری اردو اسکولس میں عرصہ دراز سے مخلوعہ ٹیچرس کی جائیدادیں بھرتی کرنے 1992 سے روک دیا گیا گرانٹ ان ایڈ دوبارہ جاری کرنے سرکاری اردو اسکولس میں کنڑا ٹیچرس کے تقررات کرنے 200 مولانا آزاد پبلک اسکولس قائم کرنے اور کرایہ کے بلڈنگس میں چلائے جارہے مولانا آزاد پبلک اسکولس کو ذاتی بلڈنگس مہیا کرنے مرارجی دیسائی اقامتی اسکولس کی طرز پر مولانا آزاد پبلک اسکولس میں پی یو کالجس شروع کرنے مولانا آزاد پبلک اسکولس کے اسٹاف کی ملازمتیں مستقل بنانے اور غیر اقلیتی اسٹاف کو ہٹانے اقلیتی طلبا کیلئے بھی تمام مسابقتی امتحانات کے کوچنگ سینٹرس قائم کرنے ریمیڈیل کوچنگ کلاسیس دوبارہ شروع کرنے اور ٹیچرس کا الاؤنس 5 ہزار کرنے اقلیتی بیروزگار نوجوانوں کو انٹرسٹ فری لون دینے کے ایم ڈی سی کے ڈائریکٹ لون کی اسکیم دوبارہ شروع کرنے کے مطالبات کئے گئے ہیں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید بتایا کہ میمورنڈم میں اقلیتی کالونیوں کی ترقی کیلئے چیف منسٹر ڈیولپمنٹ فنڈ دوبارہ مختص کرنے اور اس فنڈ کے تحت ہر ایک ایم ایل اے کو 5 کروڑ منظور کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے علاوہ اس کے لسانی سروے کرواتے ہوئے اردو اکثریتی علاقوں میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے کرناٹک اردو اکادمی کا فنڈ 5 کروڑ کرنے دستور کی دفعہ 370 کے تحت کرناٹک اردو اکاڈمی کا علاقائی دفتر گلبرگہ میں قائم کرنے اور اکاڈمی کے چیرمین زیادہ ممبران علاقہ کلیان کرناٹک سے نامزد کرنے کے مطالبات کئے گئے ہیں میمورنڈم میں گلبرگہ میں حج ہاؤز کی تعمیر فوری مکمل کرنے اور علاقہ کلیان کرناٹک کے عازمین حج کیلئے گلبرگہ ائیرپورٹ سے راست حج پروازیں شروع کرنے درگاہوں اور تاریخی عمارات کو ٹورازم سنٹر قرار دیتے ہوئے انہیں ترقی دینے فنڈس منظور کرنے کے بھی مطالبات کئے گئے ہیں اخباری کانفرنس میں سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست جنرل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل انجنئیر مشتاق احمد جنرل سیکریٹری جمیعت باغبان انجنئیر نئیر خورشید صدر انجنئیرس فورم گلبرگہ مولانا قاسم الجنیدی امامس اسوسی ایشن گلبرگہ اور افضال محمود جنرل سیکریٹری کرناٹک مسلم پولٹیکل فورم گلبرگہ موجود تھے
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے