کچرے دان میں 2 ہزار آدھار اور پیان کارڈ دستیاب

    کچرے دان میں 2 ہزار آدھار اور پیان کارڈ دستیاب


 حیدرآباد21جنوری : ( ناز میڈیا اردو ) بینک اکاونٹ سے رقم نکالنے کے لیے اے ٹی ایم کارڈ کی ضرورت ہے ۔ رقم کی منتقلی کے لیے پیان کارڈ کی ضرورت ہے ۔ ہر چیز کے لیے آدھار کارڈ لازمی ہوگیا ہے ۔ ایسے کارڈس ہماری زندگی میں بہت اہم ہیں اور انہیں بہت احتیاط سے رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ لیکن آدھار کارڈ پیان کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ جنہیں انتہائی حفاظت سے رکھا جانا چاہئے وہ ہمیں اب کچرے کے ڈھیر میں نظر آرہے ہیں ۔ تقریبا 2000 کارڈ کچرے کے ڈھیر میں پائے گئے ہیں جس سے ضلع وقار آباد کے چودھا پور میں ہنگامہ مچ گیا ہے ۔ کچرے کی ڈھیر میں ان کارڈس کے پائے جانے پر مقامی عوام میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے ۔ پوسٹ مین کی جانب سے انہیں تقسیم کئے جانے والے کارڈس کو کچرے دان کی نذر کردینے سے مقامی عوام میں غصہ کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔ ضلع وقار آباد کے چودھا پور میں پوسٹ مین کے طور پر کام کرنے والے نرسمہلو نے کام کے معاملے میں حد سے زیادہ لاپرواہی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ اس نے آدھار کارڈ ، پیان اور اے ٹی ایم کارڈس کو جو 2011 سے ڈیلیوری کئے جانے تھے لیکن عوام میں تقسیم کئے بغیر اپنے پاس رکھ لیا تھا ۔ 13 سال تک اپنے پاس رکھنے والے ان کارڈس کو اس نے آج کچرے دان کی نذر کردیا ۔ مقامی عوام اس وقت حیران ہوگئے ۔ جب کچرے دان میں بڑے پیمانے پر آدھار اور پیان کارڈس دستیاب ہوئے تو اس کو فوری گرام پنچایت آفس میں جمع کرادیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اطراف و اکناف کے لوگ گرام پنچایت آفس پہونچ کر اپنے اپنے کارڈس تلاش کرنے لگے ۔ عوام کی لوٹ کھسوٹ کو دیکھتے ہوئے ان کارڈس کو ایم آر او کے حوالے کردیا گیا ۔ ایم آر او نے گرام پنچایت سکریٹری کی مدد سے متعلقہ عوام میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ۔ انتہائی اہم کارڈس تقسیم کرنے کے معاملے میں لاپرواہی کا مظاہر کرنے والے پوسٹ مین نرسمہلو کے خلاف عوام برہمی کا اظہار کرہے ہیں اور فوری اثر کے ساتھ

پوسٹ مین کو معطل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے