منبر و محراب فاؤنڈیشن کی تحریک کو کامیاب بنانے پر زور منبر و محراب فاؤنڈیشن کرناٹک کی ڈائری کا اجراء : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
گلبرگہ 13 جنوری ( ناز میڈیا اردو ) ممتاز عالم دین فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ملت کے جمود کو توڑنے ملک کے موجودہ حالات میں علماء کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلانے اور موجودہ چیلنجس کا سامنا کرنے کا مسلمانوں میں شعور بیدار کرنے کے مقاصد کے تحت چلائی جارہی چلو کچھ تدبیر کریں کچھ کام کریں منبر و محراب فاؤنڈیشن کی تحریک کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے عامتہ المسلمین سے اس تحریک کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد میں منبر و محراب فاؤنڈیشن کی نہایت دیدہ زیب و بامقصد تحریک ڈائری 2024 کا اجراء انجام دینے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب نے منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کے بانی مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کی دینی ملی تعلیمی امدادی فلاحی اور تصنیف و تالیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مولانا غیاث احمد رشادی کی کارکردگی سے وہ خوش اور بیحد متاثر ہیں صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے مزید فرمایا کہ مولانا غیاث احمد رشادی کی تحریک چلو کچھ تدبیر کریں کچھ کام کریں سے تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخین اور دانشوران کو جڑ کر ملت میں تبدیلی لانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا چاہیئے مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب نے منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کرناٹک کی جانب سے شائع کی گئی ڈائری کا مشاہدہ کرتے ہوئے اس کے مشمولات کو بیحد پسند فرمایا یہ ڈائری مولانا غیاث احمد رشادی صاحب نے مرتب کی ہے اس موقع پر مولانا نذیر احمد رشادی صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کرناٹک نے مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کو تہنیت پیش کی اور ملک گیر سطح پر چلائی جارہی منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کی تحریک کی سرگرمیوں سے مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ اس تحریک کے توقع سے بڑھ کر بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین آل انڈیا سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر گلبرگہ سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست انجینئر مشتاق احمد جنرل سیکریٹری جمیعت باغبان گلبرگہ ضلع افضال محمود سیکریٹری کرناٹک مسلم پولٹیکل فورم گلبرگہ اس موقع پر موجود تھے
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے