دستور میں ترمیم کی گنجائش حذف کی نہیں الھدیٰ پبلک اسکول یتیم خانہ انجمن انصار الصفہ گلبرگہ میں دستور بیداری مہم کا انعقاد

دستور میں ترمیم کی گنجائش حذف کی نہیں الھدیٰ پبلک اسکول یتیم خانہ انجمن انصار الصفہ گلبرگہ میں دستور بیداری مہم کا انعقاد 



گلبرگہ 15 جنوری ( ناز میڈیا اردو ) معروف قانون داں بیباک ملی و سماجی جہد کار سید مظہر حسین ایڈوکیٹ صدر یتیم خانہ انجمن انصار الصفہ گلبرگہ نے سٹی زنس لیگل اکاڈمی حیدرآباد شاخ گلبرگہ ضلع کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر گلبرگہ شہر کے اسکولس کالجس اور دینی مدارس میں چلائی جارہی دستور بیداری مہم کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے حقوق سے واقف ہونے اور ناانصافی کو روکنے کیلئے ہر شہری کو دستور پڑھنا چاہیئے  سید مظہر حسین ایڈوکیٹ یتیم خانہ انجمن انصار الصفہ گلبرگہ کے زیر انتظام چلائے جانے والے الہدیٰ پبلک اسکول گلبرگہ میں دستور بیداری مہم کے اجلاس کو مخاطب کررہے تھے سید مظہر حسین ایڈوکیٹ سٹی زنس لیگل اکاڈمی کی دستور بیداری مہم سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے یتیم خانہ انجمن انصار الصفہ گلبرگہ میں مقیم و زیر تعلیم طلبا کو خود چاپٹر وائز دستور پڑھانے کا اعلان کیا

سید مظہر حسین ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ بھارت کا دستور دنیا کا سب سے بڑا تحریری دستور ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے دستور میں ترمیم کی گنجائش رکھی گئی ہے لیکن حذف کے ذریعہ کسی قانون یا کسی کے حقوق کو ختم کرنے کی قطعی گنجائش نہیں ہے قبل ازیں کارروائی کا آغاز محمد فیروز طالب علم کی قرات کلام پاک سے ہوا ثمینہ تحریم شفا خانم طالبات نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا سید مظہر حسین ایڈوکیٹ نے سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست کے اردو میں مرتب کئے دستور کے پری امبل کا اجراء کیا محترمہ اسریٰ فاطمہ صدر معلمہ الہدیٰ پبلک اسکول نے دستور کا پری امبل پڑھ کر سنایا حیدر علی باغبان نائب چیرمین ابراہیم میموریل لائبریری گلبرگہ نے دستور کے پری امبل میں بیان کئے گئے شہریوں کے بنیادی حقوق کی تفصیلی وضاحت کی محترمہ رافیعہ شیریں ایڈوکیٹ نے دستور کی اہمیت پر نہایت جامع انداز میں روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت اور عوامی نظام چلانے کیلئے ہر ملک کا دستور ہونا ضروری ہے رافیعہ شیریں نے دستور کی روشنی میں بھارت کے عوامی نمائندوں کے انتخاب کے طریقہ کار کی تفصیل بیان کی سینئر ایڈوکیٹ عبد المنان نے دستور کے اہم دفعات بیان کئے سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے کہا کہ اسکولس کالجس اور دینی مدارس کے طلبہ کو بھارت کے دستور سے واقف کروانے کیلئے دستور بیداری مہم چلائی جارہی ہے جس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر سٹی زنس لیگل اکاڈمی حیدرآباد شاخ گلبرگہ ضلع نے طلبا کو عام فہم اور متاثر کن انداز میں دستور کی اہمیت و خصوصیات سمجھائے انہوں نے پری امبل کو دستور کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ معماران دستور نے دستور کی بنیاد اتنی مضبوط بنائی ہے کہ اسے کمزور کرنا ممکن نہیں ہے آخر میں مبین اسپوکن انگلش سنٹر گلبرگہ سے ایس ایس ایل سی کا ڈائریکٹ امتحان دے کر کامیاب ہونے والے گلسرم ضلع یادگیر کے دینی تعلیم حاصل کررہے نوجوان محمد حسین ولد محمد قاسم کو سید مظہر حسین ایڈوکیٹ کے ہاتھوں مارکس کارڈ تفویض کرتے ہوئے اس نوجوان کی حوصلہ افزائی کی گئی اس موقع پر مبین احمد خیردی ڈائریکٹر مبین اسپوکن بھی موجود تھے جو طلبا و طالبات کو انگلش سکھانے کے علاوہ تعلیم ترک کرنے والے طلبا اور دینی مدارس کے طلبا کو ایس ایس ایل سی ڈائریکٹ امتحان پاس کرنے کیلئے مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں آخر میں مقبول احمد سگری سماجی جہد کار نے شکریہ ادا کیا اور سینئر صحافی و شاعر مبین احمد زخم نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے