رام مندر کی تعمیر پر کے کویتا نے انسٹاگرام اکاونٹ سے پوسٹ کو ہٹادیا
حیدرآباد۔17جنوری( ناز میڈیا اردو ) رکن قانون ساز کونسل و دختر کے چندر شیکھر راؤ سربراہ بھارت راشٹرسمیتی مسز کے کویتا نے گذشتہ یوم اپنی انسٹا گرام اسٹوری کے ذریعہ چند منٹوں پر مشتمل تصاویر سے تیار کردہ ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں 1992 میں بابری مسجد کی شہادت سے اس کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی مختلف تصاویرپیش کی گئی ہیں۔ انسٹا گرام اسٹوری پر کے سی آر کی دختر کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس اسٹوری میں یہ باور کروانے کی کوشش کی گئی ہے کہ 30 سال کی جدوجہد کے بعد رام مندر کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہا ہے۔چندہ ہفتہ قبل بھی انہو ںنے ایک بیان جاری کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کے سلسلہ میں کہا تھا کہ کروڑوں عوام کے خوابوں کی تعبیر سچ ہونے جا رہی ہے۔ کے سی آر کی دختر کی انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی اس اسٹوری کے ساتھ ہی مسلم طبقہ میں شدید ناراضگی پھیل گئی اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر ان کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس اسٹوری کو شئیر کرتے ہوئے یہ کہا جانے لگا کہ بھارت راشٹرسمیتی کے سیکولر ازم کی حقیقت اب آشکار ہونے لگی ہے لیکن 24گھنٹوں کے دوران ظاہر کئے جانے والے اس شدید ردعمل کے بعد مسز کویتا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ہٹا دیا اور چند گھنٹوں بعد انہوں نے اپنے ٹوئیٹر کے ذریعہ یہ دعویٰ کیا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ہیک کرلیا گیا تھا اور بعض قابل اعتراض مواد پوسٹ کئے جانے کی شکایت موصول ہونے کے بعد انہوں نے وہ مواد ہٹادیا ہے اور ان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ اب دوبارہ محفوظ ہوچکا ہے۔ مسز کے کویتا نے کہا کہ ان کے سوشل میڈیا کو ہیک کئے جانے کی شکایت وہ سائبر کرائم میں کروانے کے متعلق غور کر رہی ہیں اور جلد ہی اس سلسلہ میں شکایت درج کروائی جائے گی۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے