کے سی آر شیر ' جلد عوام میں آئیں گے :کے ٹی آر پنجرے میں قید کردیا جائیگا ' چیف منسٹر

کے سی آر شیر ' جلد عوام میں آئیں گے :کے ٹی آر  پنجرے میں قید کردیا جائیگا ' چیف منسٹر


حیدرآباد 21جنوری ( ناز میڈیا اردو ) چیف منسٹر ریونت ریڈی اور بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ کے درمیان ریاست کی سیاست میں لفظی تکرار شروع ہوگئی ہے ۔ دونوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقیدوں اور جوابی تنقیدوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ سابق ریاستی وزیر کے ٹی آر نے جہاں سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو سیاسی شیر قرار دیا اور یہ دعوی کیا کہ شیر بہت جلد عوام میں پہونچے گا اور بی آر ایس کیلئے مہم چلائی جائے گی ۔ اس پر لندن میں موجود چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ریمارک کیا کہ اگر شیر ( کے سی آر ) باہر آئے گا تو پھر اسے پنجرے میں قید کرکے درخت سے باند ھ دیا جائیگا ۔ دونوں قائدین کے درمیان سوشیل میڈیا پر لفظی تکرار کا سلسلہ عوام میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے کہا کہ پارٹی صدر کے سی آر شیر ہیں اور جلد عوام کے سامنے آئیں گے اور لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس شاندار مظاہرہ کرکے کانگریس اور بی جے پی دونوں کو شکست دیگی۔ لندن میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ریمارکس پر سخت ردعمل میں کے ٹی آر نے چیف منسٹر کو مشورہ دیا کہ وہ بی آر ایس کو 100 فیٹ زمین میں دفن کرنے کی بجائے 100 دن میں 6 ضمانتوں پر عمل کے وعدہ کو پورا کریں تو بہتر ہوگا۔ بیرونی ممالک میں سرمایہ کاری لانے پر توجہ دینے کے بجائے چیف منسٹر کو بی آر ایس پر تنقید کرنا زیب نہیں دیتا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں ریونت ریڈی نے اڈانی اور مودی کو ڈبل انجن قرار دیا تھا اب ٹریپل انجن میں تبدیل ہوگئے۔ ریونت ریڈی چھوٹے مودی کی طرح اقتدار کے نشہ میں تکبر میں بات کررہے ہیں۔ ریونت ریڈی جیسے کئی قائدین کو بی آر ایس نے دیکھا ہے اور کئی قائدین کا سیاسی مستقبل تاریک بھی ہوگیا ہے۔ اسمبلی نتائج بی آر ایس کیلئے اسپیڈ بریکر ہیں۔ شکست اور کامیابی بی آر ایس کیلئے نئی بات نہیں ہے۔ پارٹی ہمیشہ عوام میں رہتی ہے۔ کانگریس نے 6 گیارنٹی کے ساتھ 420 وعدے کئے ان کی تکمیل کیلئے بی آر ایس عوامی تحریک کے ذریعہ حکومت پر دباؤ بنائے گی۔ کے ٹی آر نے چیف منسٹر سے استفسار کیا کہ تلنگانہ کے جھنڈے کو کیوں دفن کیا جائیگا کیا تلنگانہ حاصل کرنے کیلئے یا تلنگانہ کو ترقی دینے یا جھوٹے وعدوں کی عمل کیلئے سوال اٹھانے پر دفن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس اور بی جے پی میں اتحاد ہوجائے گا۔ ریونت ریڈی کا ڈی این اے بی جے پی ہے ۔ تلنگانہ میں ریونت ریڈی چھوٹے مودی بن گئے ماضی میں اڈانی کے مخالف ریونت ریڈی آج اڈانی کے اطراف گھوم رہے ہیں۔ بہت جلد تلنگانہ میں ریونت ریڈی، مہاراشٹرا کے شنڈے بن جائیں گے۔ کانگریس کو توڑکر بی جے پی کے ساتھ حکومت تشکیل دیں گے۔ راہول گاندھی اڈانی کے خلاف بیان بازی کررہے ہیں جبکہ چیف منسٹر بزنسمین اڈانی کے گن گارہے ہیں۔اس دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی نے لندن میں بی آر ایس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد بی آر ایس کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ کے ٹی آر نے کہا تھا کہ شیر (کے سی آر) بہت جلد باہر آئے گا'۔ اس کا جواب دیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہاکہ شیر باہر آیا تو پنجرے میں بند کرکے درخت سے باندھ دیا جائے گا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی ڈاؤس کا دورہ مکمل کرکے اس وقت لندن میں ہیں۔ تلنگانہ میں سرمایہ کاری لانے جمعہ کو چیف منسٹر نے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے معاہدہ کئے اس کے بعد لندن میں مقیم تلنگانہ کے عوام اور کانگریس کے مداحوں سے ملاقات کی ۔ اس تناظر میں ریونت ریڈی نے کے ٹی آر کے ریمارکس پر سخت جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کی طرح کانگریس لوک سبھا انتخابات میں شاندار مظاہرہ کرے گی اور بیشتر حلقوں پر کامیابی حاصل کریگی۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد بی آر ایس کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ ڈھونڈنے پر بھی بی آر ایس کہیں نظر نہیں آئے گی۔ کانگریس ۔ بی آر ایس کو 100 فٹ زمین میں دفن کردیگی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں شکست کے بعد بھی بی آر ایس قائدین کا غرور و تکبر کم نہیں ہوا ہے۔ اپنے اجلاس طلب کرتے ہوئے ناکامی کا جائزہ لینے اور محاسبہ کرکے غلطیوں کو درست کرنے کی بجائے تکبر کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ کانگریس حکومت کے ابھی 2 ماہ بھی مکمل نہیں ہوئے ہیں۔ پہلے ہی دن سے کانگریس حکومت پر تنقیدیں کی جارہی ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے شکست سے بی آر ایس نے کوئی سبق حاصل نہیں کیا ہے۔ بی آر ایس قائدین کی تنقیدیں چور مچائے شور کے مترادف ہے۔ کانگریس تمام وعدوں کو پورا کریگی۔ حکومت کی کارکردگی سے بی آر ایس بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے