ملک میں امن برقرار رکھنا ہر شہری کا اولین فریضہ ۔۔۔حیدر علی باغبان گلبرگہ

ملک میں امن برقرار رکھنا ہر شہری کا اولین فریضہ۔حیدر علی باغبان گلبرگہ   


گلبرگہ 21 جنوری ( ناز میڈیا اردو ) ممتاز سماجی کارکن حیدر علی باغبان نے  کہا کہ مرکزی حکومت بالخصوص بی جے پی پارٹی نے گزشتہ ایک مہینے سے رام مندر کے افتتاح کو لے کر پورے ملک میں زعفرانی ماحول تیار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ بی جے پی کی اس حرکت کو سیاسی ماہرین یہ بتا رہے ہیں کہ یہ رام مندر کا افتتاح انے والے انتخابات کو دیکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے خود رام کو ماننے والے اس ادھورے مندر کے افتتاح پر کھل کر بول رہے ہیں باوجود اس کے مرکز میں برسر اقتدار حکومت کسی بھی مذہبی پیشوا کی بات کو سنے بغیر ادھورے مندر کہ افتتاح کے لیے سیاسی روٹیاں سیکنے میں لگی ہے ایسے عالم میں امت مسلمہ کو کیا کرنا چاہیے یہ بڑا سوال ہے  یقینا  مسلمان باطل کی طاقتوں سے ڈرنے والا نہیں ہے  اور نہ ہی کوئی شرکیہ عمل کر کے  اپنے ایمانی کمزوری کا مظاہرہ کرنے والا ہے  باوجود اس کے ہمیں صبر و تحمل سے کام لیتے ہوئےایمانی جرات مندی کا ثبوت دینا ہوگا اگر ہم بات کریں ریاست کرناٹک کی تو ریاست کی حکومت نے پوری ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پوری ریاست میں خصوصی فورسز کے ذریعے لا اینڈ ارڈر کو بنائے رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اس  کے ساتھ ساتھ حکومت کو چاہیے کہ  ہیٹ اسپیچ  پر بھی پابندی لگائے تاکہ کسی بھی مذہب کے جذبات مجروح نہ ہو  اور کوئی بھی شخص کسی بھی دھرم کا کیوں نہ ہو  دھرم کے نام پر لوگوں کو  بہکانے بھٹکانے اور  ورغلانے کا کام نہ کرے  کیونکہ  کوئی بھی دھرم  دل دکھانے کی  دوسروں کو نیچا دکھانے کی  دوسرے مذاہب کو برا بھلا کہنے کی  تعلیم نہیں دیتا ۔ عوام کو بھی چاہیے کہ ان حالات میں سیاسی داؤ پیچ کو سمجھتے ہوئے ملک میں اتحاد امن کو برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کریں

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے