کرناٹک بجٹ میں اقلیتوں کیلئے اضافہ فنڈس مختص کرنے کا مطالبہ گلبرگہ میں ملی کونسل کا پری بجٹ مشاورتی اجلاس ملی تنظیموں دانشوروں کا اظہار خیال
گلبرگہ 22 جنوری (ناز میڈیا اردو ) آل انڈیا ملی کونسل ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام کل رات 9 بجے چلبل گارڈن نورباغ گلبرگہ میں پری بجٹ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ملی تنظیموں کے ذمہ داران اور دانشوران نے کرناٹک کے بجٹ سال 24 - 2023 میں اقلیتوں کیلئے اضافہ فنڈس مختص کرنے کا پرزور مطالبہ کیا اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محمد اصغر چلبل قومی پولٹیکل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل نے کی اجلاس میں بجٹ میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے اضافہ فنڈس کی فراہمی اور اقلیتوں کی تعلیمی معاشی سماجی ترقی کیلئے کئی ایک تجاویز پیش ہوئیں اور طے پایا کہ اجلاس میں پیش ہوئیں تجاویز پر مشتمل ایک جامع ڈرافٹ تیار کرتے ہوئے
چیف منسٹر کے پولٹیکل سیکریٹریز بی آر پاٹل نصیر احمد وزیر اقلیتی بہبود بی زیڈ ضمیر احمد خان اور وزیر حج و بلدی نظم و نسق رحیم خان کے ذریعہ چیف منسٹر سدرامیا کو پیش کیا جائے اجلاس میں اقلیتوں سے کئے گئے انتخابی وعدے پورے کرنے کانگریس حکومت کی جانب سے کسی قسم کی پیشرفت نہ ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ کانگریس حکومت 5 گارنٹی اسکیمات کو لاگو کرنے میں تو پوری دیانتداری سے کام لے رہی ہے لیکن اقلیتوں سے کئے گئے انتخابی وعدے پورے کرنے کیلئے ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے اجلاس میں مسلم ایم ایل ایز اور وزراء سے بھی ناراضگی کا اظہار کیا گیا کہ انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ نہیں ڈال رہے ہیں اور نہ ہی مسلم مسائل کی یکسوئی کیلئے کسی قسم کی نمائندگی کررہے ہیں
اجلاس میں کے کے آر ڈی بی سے بھی علاقہ کلیان کرناٹک کے اقلیتوں کیلئے ترقیاتی فنڈس کے حصول کی تجاویز پیش ہوئیں ان تجاویز پر مشتمل علیحدہ ڈرافٹ تیار کرتے ہوئے چیرمین کے کے آر ڈی بی اجے سنگھ کو پیش کرنے کا فیصلہ لیا گیا اجلاس میں مودین پٹیل انبی صدر نیا سویرا سنگٹھن گلبرگہ معروف شاعر صادق کرمانی انجینئر محمد محمود منہاج الدین مہدی انجنئیر مشتاق احمد حیدر علی باغبان مبین احمد زخم شاعر و صحافی انجینئر محمد عزیز الدین عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست مولانا عبد الحکیم وقار اشرفی اور صدر اجلاس ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے تجاویز پیش کیں عزیز اللّٰہ سرمست کنونیر اجلاس نے کارروائی چلائی
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے