تلنگانہ: کانگریس کے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ کے مشیر محمد علی شبیر کا بیان
حیدرآباد24 جنوری ( ناز میڈیا اردو )تلنگانہ حکومت کے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اقلیتی طبقات کے مشیر محمد علی شبیر نے کہا ہے کہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی، اقلیتوں کی ریاست میں 85 فیصد آبادی ہے۔ کسی بھی طبقے سے انتخابات میں کیے گئے وعدے، ان کی ترقی کے لیے کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے انتخابی منشور میں جو وعدے کیے گئے ہیں ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ کانگریس کی جانب سے جو یقین دہانیاں کی گئی ہیں، اس پر چار صدور نشین سے بات چیت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے دی گئی یقین دہانیوں پر ہم نے اپنے چاروں صدور نشین سے بات چیت کی۔
ایس سی اعلامیہ ملک ارجن کھڑگے، بی سی اعلامیہ کرناٹک کے وزیر اعلی سدارمیا، اقلیتی اعلامیہ سلمان خورشید نے جاری کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام سے کی گئی 6 ضمانتوں کو اندرون 100 دن پورا کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عہدہ کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وہ مختلف محکموں کے سکریٹریز کو طلب کریں گے اور ان سے مشاورت کی جائے گی۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے