نقش تحریر گلبرگہ کی ادبی تاریخ کا نیا باب انجمن ترقی اردو گلبرگہ کا اردو زبان و ادب کے فروغ میں نمایاں رول : سشیل نموشی ، کنیز فاطمہ
گلبرگہ 29 جنوری ( ناز میڈیا اردو ) معروف ادیب و شاعر واجد اختر صدیقی کی چوتھی تصنیف نقش تحریر کی تقریب رسم اجراء انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام کل دوپہر 12:30 بجے انجمن کے حضرت خواجہ بندہ نواز ایوان اردو میں منعقد ہوئی محترمہ کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ شمال نے نقش تحریر کی رسم اجراء انجام دی
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ کنیز فاطمہ نے کہا کہ واجد اختر صدیقی کی تحریریں اور کتابیں ان کے زیر مطالعہ رہی ہیں وہ ایک خوش فکر شاعر اور ادیب ہیں سشیل جی نوشی ایم ایل سی و سابق صدر ایچ کے ای سوسائٹی گلبرگہ نے انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کی مثالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اردو زبان ادب و ثقافت فروغ کیلئے انجمن ترقی اردو نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے وہ نقش تحریر کی تقریب رسم اجراء کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مخاطب کررہے تھے سشیل نموشی نے مزید کہا کہ وہ انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کے کئی ایک پروگراموں میں شریک ہوئے ہیں انہوں نے ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین صدر انجمن سے اپنے دیرینہ روابط کا ذکر کرتے ہوئے انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کی مثالی کارکردگی کیلئے ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین صدر انجمن اور ڈاکٹر انیس صدیقی معتمد انجمن کی مساعی کی بھرپور ستائش کی سشیل نموشی نے واجد اختر صدیقی ان کی چوتھی تصنیف نقش تحریر کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں شعبہ تعلیم و ادب کی نہایت فعال و حرکیاتی شخصیت قرار دیا انہوں نے کہا کہ واجد اختر صدیقی مثبت اور تعمیری فکر کے متحمل ہیں اردو ٹیچرس کو حل کرنے اور انہیں مراعات و سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں اور تدریسی فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ اردو زبان و ادب کو فروغ دینے کیلئے مسلسل سرگرم ہیں ابتدا میں خواجہ پاشاہ انعامدار نائب صدر انجمن نے اپنے مخصوص انداز میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معزز مہمانان اور باذوق سامعین کی شرکت نے تقریب کو پروقار اور باوقار بنایا ہے ڈاکٹر انیس صدیقی معتمد انجمن نے مہمانان کا تعارف کروایا اُنہوں نے صاحب تصنیف ڈاکٹر واجد اختر صدیقی کا بطور خاص تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ واجد اختر صدیقی شعر و ادب کا صاف ستھرا ذوق رکھتے ہیں اور انہیں یہ ذوق ورثہ میں ملا ہے ڈاکٹر انیس صدیقی نے محترمہ کنیز فاطمہ کے بارے میں کہا کہ شدید مخالفت کے باوجود ان کی دوسری مرتبہ کامیابی سے ان کی بے پناہ عوامی مقبولیت کا پتہ چلتا ہے انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ محترمہ کنیز فاطمہ اپنے شوہر نامدار الحاج قمرالاسلام صاحب کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہیں ممتاز مزاح نگار منظور وقار نے پر مزاح انشائیہ پیش کرتے ہوئے ان کی تازہ تصنیف کو گلبرگہ کی ادبی تاریخ کا ایک نیا باب قرار دیا منظور وقار نے واجد اختر صدیقی کی ہمہ جہت شخصیت کا نہایت دلچسپ احاطہ کیا محبوب خان اصغر نائب مدیر روزنامہ منصف حیدرآباد نے کہا کہ واجد اختر صدیقی نے معیاری تخلیقی کاوشوں سے اپنی ادبی حیثیت کو منوایا ہے انہوں نے گلبرگہ کی ادبی تاریخ پر مشتمل نقش تحریر کی اشاعت کے ذریعہ ادبا و شعرا کی ادبی کاوشوں اور ان کے شخصی کارناموں کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ واجد اختر صدیقی نے قابل تقلید روایت شروع کی ہے محبوب خان اصغر نے مزید کہا کہ واجد اختر صدیقی کو زبان و بیان پر مکمل دسترس حاصل ہے وہ صالح ادب کو پسند کرتے ہیں ممتاز ادیب و نقاد مزاح نگار شاعر ڈاکٹر رؤف خیر واجد اختر صدیقی کی تصنیف نقش تحریر کو ادبی معلومات کی دستاویز قرار دیا انہوں نے نقش تحریر جامع تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ واجد اختر صدیقی نے گلبرگہ کے
علاوہ اطراف و اکناف کے ادبا و شعرا پر بھی مضامین کتاب میں شامل کرتے ہوئے وسعت نظری کا ثبوت دیا ہے اور کتاب کا قابل لحاظ حصہ اپنے استاد ڈاکٹر وحید انجم کیلئے مختص کرتے ہوئے حق شاگردی ادا کیا ہے شیخ مجیب صدر کرناٹک اسٹیٹ پرائمری اسکول ٹیچرس اسوسی ایشن گلبرگہ شمال نے کہا کہ بہترین تدریسی خدمات انجام دینے پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازے جاچکے ہیں ادب کے میدان میں بھی وہ قابل تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں واجد اختر صدیقی نے اپنی تصنیف نقش تحریر کی اشاعت کیلئے ڈاکٹر انیس صدیقی اور ڈاکٹر غضنفر اقبال سہروردی کے بھرپور تعاون کا ذکر کرتے ہوئے ان کے علاوہ کتاب کی اشاعت میں مخلصانہ تعاون کرنے والے دیگر معاونین سے اظہار ممنونیت کیا واجد اختر صدیقی نے تعلیمی ادبی سفر جاری رکھنے کیلئے اپنی اہلیہ کا بطور خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تدریسی تنظیمی اور ادبی سرگرمیوں کی وجہ سے اہل خانہ کو زیادہ وقت نہیں دے پاتے صدارتی تقریر میں ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین صدر انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ نے سشیل نموشی کو اردو دوست بتاتے ہوئے کہا کہ وہ گنگا جمنی تہذیب کے زبردست ہیں ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین نے واجد اختر صدیقی کو ہمہ گیر شخصیت کے متحمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین تدریسی ادبی اور تنظیمی خداداد صلاحیتوں کے متحمل ہیں ڈاکٹر ظہیر شیخ مینجنگ ڈائریکٹر فارچون اسکول انجنئیر سید نیر خورشید صدر کرناٹک انجنئیرس فورم گلبرگہ سید نظیر الدین متولی بانی صدر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ مائناریٹی ایمپلائز اسوسی ایشن گلبرگہ نصرت محی الدین پٹیل ڈیپوٹیڈ لکچرر ایس ٹی بی ٹی گلبرگہ ساجد علی رنجولوی سماجی جہد کار نے مہمانان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی جاوید اقبال صدیقی نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے انجمن ترقی اردو ہند شاخ گلبرگہ کی جانب سے واجد اختر صدیقی کو ڈاکٹر پیر زادہ فہیم الدین صدر اور انیس صدیقی نے تہنیت پیش کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داران علمی ادبی شخصیات عزیز و اقارب کی جانب سے واجد اختر صدیقی کی بہ کثرت شالپوشی و گلپوشی کی گئی
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے