ملک کے موجودہ حالات میں تعلیمات اولیاء کو عام کرنے کی ضرورت عرس حضرت لنگوٹ بند کے موقع پر نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

ملک کے موجودہ حالات میں تعلیمات اولیاء کو عام کرنے کی ضرورت عرس حضرت لنگوٹ بند کے موقع پر نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد




گلبرگہ 3 جنوری ( ناز میڈیا اردو ) حضرت شاہ پیر بہاؤالدین المعروف لنگوٹ بند کے 598 ویں عرس شریف کے موقع پر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا محترم شاہ محمد منہاج الدین بادی چشتی القادری متولی درگاہ حضرت لنگوٹ بند نے طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعرہ کی نگرانی فرمائی سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست بانی صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی عزیز اللّٰہ سرمست نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت شاہ پیر بہاؤالدین المعروف لنگوٹ بند گلبرگہ کے عظیم مجذوب اور صاحب زندہ کرامات بزرگ ہیں انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کے بغیر ان سے محبت و عقیدت کا دعویٰ ناقص ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ اولیائے کرام نے اپنے کردار سے اسلام پھیلایا ہمیں بھی اسلامی کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں جبکہ انسانوں کے درمیان شدتِ سے نفرت پھیلائی جارہی ہے اولیائے کرام کے پیغام محبت اور انسانیت کی فلاح کیلئے ان کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے اولیائے کرام نے اس ملک میں ذات پات اونچ نیچ کی سماجی لعنت اور انسانوں کے مابین نفرت کے ماحول کا خاتمہ کیا اور تالیف قلوب کے ذریعہ انسانی بھائی چارہ کی فضا قائم کی عزیز اللّٰہ سرمست نے اعراس کے موقعوں پر طرحی نعتیہ و منقبتی مشاعروں کے انعقاد کی اہمیت و ضرورت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان مشاعروں سے عشق رسول اور اولیائے کرام کی محبت کا اظہار ہونے کے علاوہ شعراء کو نعتیں منقبتیں لکھنے کی ترغیب ملتی ہے اس طرح سیرت النبی کے پیغام اور تعلیمات اولیائے کرام کو عام کیا جاسکتا ہے اردو زبان کی ترقی و ترویج کا بھی یہ ایک کامیاب سلسلہ ہوسکتا ہے قبل ازیں کارروائی کا آغاز محمد عثمان شاہ کی قرات کلام پاک سے ہوا مولوی محمد مظہر احمد گرمٹکالی محمد فاروق گوٹوری نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا الیاس صابری شاہ آباد ناصر عظیم راشد ریاض ڈاکٹر عتیق اجمل وزیر ادریس تسکین صابری شاہ آباد علاؤ الدین بادی اسحاق عظیم صابری شاہ آباد سید علی اکبر صابر حسینی متولی درگاہ حضرت خونزہ ماں صاحبہ گلبرگہ زعیم ذومرہ حیدرآباد انجنئیر سخی سرمست مبین احمد زخم شاہ منہاج الدین بادی عزیز اللّٰہ سرمست سید سجاد علی شاد اور اطیب اعجاز حیدرآباد نے طرحی نعتیہ و منقبتی کلام سنایا اطیب اعجاز نے نہایت خوش اسلوبی سے نظامت کے فرائض انجام دیئے صوفی طالب اطہر القادری سربراہ صوفیہ روحانی سنٹر گلبرگہ مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ سلیم چیتاپوری صابق صدر ڈبلیو پی آئی گلبرگہ ساجد علی رنجولوی سماجی جہد کار مودین پٹیل انبی صدر نیا سویرا سنگٹھن گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی محمد انس بادی چشتی القادری نے خیر مقدم کیا مبین احمد زخم کنونیر مشاعرہ نے آخر میں شکریہ ادا کیا مریدین و معتقدین اور باذوق سامعین کی کثیر تعداد نے مشاعرہ میں شرکت کی


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے