بھارت کو دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کا اعزاز سٹی اکاڈمی اسکول گلبرگہ میں دستور بیداری مہم سے ایڈوکیٹس کا خطاب

بھارت کو دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کا اعزاز سٹی اکاڈمی اسکول گلبرگہ میں دستور بیداری مہم سے ایڈوکیٹس کا خطاب


گلبرگہ 12 جنوری ( ناز میڈیا اردو ) یوم جمہوریہ کی مناسبت سے گلبرگہ شہر کے اسکولس کالجس کے طلبا و طالبات کو دستوری حقوق سے واقف کروانے کیلئے دستور بیداری مہم چلائی جارہی ہے 2 ہفتوں کی یہ مہم سٹی زنس لیگل اکاڈمی حیدرآباد شاخ گلبرگہ ضلع کے زیر اہتمام چلائی جارہی ہے

آج دوپہر 3 بجے گلبرگہ شہر کے باوقار تعلیمی ادارے سٹی اکاڈمی انگلش میڈیم اسکول زمزم کالونی گلبرگہ میں محترمہ ڈاکٹر تنویر جمال پرنسپل نے دستور کے دیباچے کا اجراء کرتے ہوئے دستور بیداری مہم کا افتتاح انجام دیا دستور کے دیباچے کی تلخیص و ترتیب عزیز اللّٰہ سرمست سینئر صحافی نے کی ہے کارروائی کا آغاز محمد طلحہ طالب علم کی قرات کلام پاک سے ہوا مبین احمد زخم شاعر و صحافی نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا اور نظامت کا فریضہ بحسن و خوبی انجام دیا آصف احمد کنڑا فیکلٹی نے خیر مقدم کیا ڈاکٹر تنویر جمال پرنسپل نے اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت کے دستور کو تمام شہریان کیلئے بہترین تحفہ قرار دیا سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے دستور کا تعارف اور خصوصیات بیان کرتے ہوئے دستور میں شہریان کو دیئے گئے بنیادی حقوق اور شہریوں کے فرائض پر روشنی ڈالی عبد المنان ایڈوکیٹ نے قانونی معلومات حاصل کرنے طلبا و طالبات پر زور دیا عبد المقتدر ہائی کورٹ ایڈوکیٹ نے بادشاہت اور جمہوریت کے فرق کو واضح کرتے ہوئے جمہوریت کو بہترین طرز حکمرانی قرار دیا عبدالجبارگولہ ایڈوکیٹ نے صدارتی تقریر میں کہا کہ بھارت کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا اعزاز حاصل ہے انہوں نے بچوں کے بنیادی دستوری حقوق پر روشنی ڈالی عبد الجبار گولہ نے اس بات پر سخت تشویش کا اظہار کیا کہ موجودہ حالات میں بھارت کی جمہوریت کو سنگین خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے ضروری ہے کہ ہر شہری دستور کے تحفظ کیلئے آگے آئے جماعت ہشتم نہم دہم کے طلبا و طالبات اور ٹیچرس نے پروگرام میں شرکت کی ڈاکٹر تنویر جمال پرنسپل نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام طلبا و طالبات کیلئے نہایت معلوماتی رہا آخر میں مقبول احمد سگری نے شکریہ ادا کیا

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے