آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا دورہ گلبرگہ
گلبرگہ 11 جنوری ( ناز میڈیا اردو ) ممتاز عالم دین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 09, 10 مارچ کو گلبرگہ کا دورہ کریں گے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر منتخب ہونے کے بعد مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کا یہ پہلا دورہ گلبرگہ ہے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات کمیٹی گلبرگہ ضلع و سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر گلبرگہ کی قیادت میں سیرت النبی مقابلہ جات کمیٹی کے ذمہ داران کے نمائندہ وفد نے المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے 5 ویں سیرت النبی مقابلہ جات کے جلسہ تقسیم انعامات میں شرکت کرنے کی درخواست کی مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے گلبرگہ تشریف لانے کی دعوت کو قبول فرمایا حالانکہ وہ اپریل کے مہینے تک ملک کے مختلف مقامات کے دوروں کیلئے تواریخ دے چکے ہیں اور بیحد مصروف ہیں اس کے باوجود مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے گلبرگہ کا دو روزہ دورہ کرنے سے اتفاق کرلیا مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے گلبرگہ میں نہایت عظیم الشان پیمانے پر طلبا و طالبات کیلئے سیرت النبی مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد پر اور ان مقابلہ جات میں کثیر تعداد میں طلبا و طالبات کے شرکت کرنے پر اظہار مسرت فرمایا مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب 9 مارچ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء علماء وحفاظ دانشوران وکلاء سماجی کارکنان اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران کے اجلاس سے حالات حاضرہ کے تناظر میں خصوصی خطاب فرمائیں گے وہ 10 مارچ بروز اتوار 11 بجے دن 5 ویں سیرت النبی مقابلہ جات کے جلسہ تقسیم انعامات میں شرکت فرمائیں گے سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست مولانا نذیر احمد رشادی صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کرناٹک انجنئیر مشتاق احمد موظف اے ای ای محکمہ تعمیرات عامہ گلبرگہ جنرل سیکریٹری جمیعت باغبان گلبرگہ افضال محمود سیکریٹری کرناٹک مسلم پولٹیکل فورم مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب سے ملاقات کرنے والے وفد میں شامل تھے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے گلبرگہ کے نمائندہ وفد سے ملک کے موجودہ حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کئی ایک مفید مشوروں سے نوازا مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے کہا کہ اگرچیکہ ملک کے موجودہ حالات نہایت تشویشناک ہیں لیکن مسلمانوں کو ان حالات سے مایوس یا خوفزدہ ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے مسلمان ایک زندہ قوم اور حق پر قائم ہیں زندہ اور حق پر قائم رہنے والی قوموں کو ہر دور میں چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر ہم نے اللّٰہ تعالیٰ کی ذاتِ پر یقین کامل اور بلند حوصلہ رکھا تو موجودہ نازک حالات کا مقابلہ کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد ازراہ شفقت گلبرگہ کے نمائندہ وفد کیلئے ظہرانہ کا اہتمام کرنےکے ساتھ ساتھ خود بھی ظہرانہ میں شرکت فرمائی
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
-
0 تبصرے