خوفناک سڑک حادثہ _ تیز رفتار کار کئی پلٹیاں کھا کر تباہ ہو گئی

خوفناک سڑک حادثہ _ تیز رفتار کار کئی پلٹیاں کھا کر تباہ ہو گئی


 حیدرآباد 16 جنوری ( ناز میڈیا اردو )تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 3 شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ ضلع کے حسن آباد کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار چلانے والے نے اس کا توازن کھو دیا اور یہ کار الٹ گئی۔ حادثہ کا منظر دوسری گاڑی کے ڈیش بورڈ کیمرہ میں قید ہو گیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو گیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ لال ویگن آر کار حسن آباد۔ کریم نگر کی روڈ پر تیز رفتاری کے ساتھ جاتے ہوئے آرٹی سی بس سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم اسی دوران کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھو دیا جس کے نتیجہ میں یہ کار الٹ گئی۔ مہلوک کی شناخت 17 سالہ یشونت کے طور پر کی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں اجئے، اکھل اور وینکٹیش شامل ہیں جن کو علاج کے لئے سرکاری دواخانہ منتقل کر دیا گیا۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے