کرناٹک کے مسلم نمائندوں کی چیف منسٹر سدارامیا سے ملاقات

کرناٹک کے مسلم نمائندوں کی چیف منسٹر سدارامیا سے ملاقات

حیدرآباد 26 جنوری ( ناز میڈیا اردو ) کرناٹک کے اقلیتی قائدین بشمول کانگریس کے مسلم عوامی نمائندوں نے چیف منسٹر سدارامیا سے ملاقات کی اور بجٹ برائے سال 2024-25 میں اقلیتی بہبود کیلئے 5 ہزار کروڑ مختص کرنے کی اپیل کی۔ ریاستی وزیر ضمیر احمد خان، رکن اسمبلی این اے حارث اور دوسروں نے چیف منسٹر سدارامیا کو کرناٹک میں مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی ترقی کیلئے منصوبہ پیش کیا۔ سدارامیا نے تیقن دیا کہ بجٹ میں گزشتہ کے مقابلہ اضافہ کیا جائے گا اور حکومت 5 برسوں میں اقلیتی بہبود پر 10 ہزار کروڑ خرچ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت کی 5 ضمانتوں پر عمل آوری میں اقلیتوں کو مناسب حصہ داری رہے گی۔ اس کے علاوہ اقلیتی بہبود کیلئے علیحدہ اسکیمات تیار کی جائیں گی۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رکن اسمبلی این اے حارث نے بتایا کہ گزشتہ سال سدارامیا حکومت نے اقلیتی بہبود کے لئے 2 ہزار کروڑ مختص کئے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ سابق میں جب کبھی بھی سدارامیا چیف منسٹر رہے اقلیتوں کی بھلائی اور ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ رکن اسمبلی نے کہاکہ حکومت کی 5 ضمانتوں میں اقلیتوں کو مناسب حصہ داری سے لاکھوں غریب خاندانوں کو فائدہ پہونچے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ مسلمانوں کی تعلیمی ترقی اور اقلیتی تعلیمی اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے چیف منسٹر سے نمائندگی کی گئی۔ اُنھوں نے اُمید ظاہر کی کہ بجٹ میں اقلیتی بہبود کیلئے مزید اضافہ ہوگا۔ اُنھوں نے بتایا کہ لوک سبھا چناؤ میں مسلمانوں کو 3 نشستوں سے مقابلے کا موقع فراہم کرنے کی اپیل کی گئی۔ اِس سلسلہ میں حلقہ جات کی بھی نشاندہی کردی گئی ہے۔ رکن اسمبلی کے مطابق کانگریس ہائی کمان کم از کم 3 مسلمانوں کو لوک سبھا کیلئے ٹکٹ دے گا۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-



 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے