گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر کا افتتاح طلاق خلع کے مسائل آپسی رضامندی سے حل کرنے کی کامیاب کوشش

گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر کا افتتاح طلاق خلع کے مسائل آپسی رضامندی سے حل کرنے کی کامیاب کوشش


گلبرگہ 15 جنوری ( ناز میڈیا اردو )  موروثی صدر قاضی گلبرگہ ڈاکٹر حامد فیصل صدیقی نے دفتر قضائت بہرکل خونی الاوہ مومن پورہ گلبرگہ سے متصل گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا ہے

 تقدس مآب حضرت سید شاہ حسام الدین محمد محمد الحسینی المعروف ہاشم پیر صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت تیغ برہنہ گلبرگہ اور معروف ہائی کورٹ ایڈوکیٹ عبد المقتدر کے ہاتھوں گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست اور واجد پٹیل سرکل انسپکٹر مہیلا پولیس اسٹیشن گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ڈاکٹر حامد فیصل صدیقی صدر قاضی گلبرگہ نے خیر مقدم کرتے ہوئے گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کئے انہوں نے بتایا کہ گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر میں طلاق و خلع کے مسائل کو فریقین کی آپسی رضامندی سے حل کرنے کی کامیاب کوشش کی جائے گی موروثی صدر قاضی گلبرگہ نے مزید بتایا کہ علماء ایڈوکیٹس دانشوران اور سماجی کارکنان کے مشوروں اور تعاون سے گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر نہایت شفافیت کے ساتھ چلایا جائے گا ڈاکٹر حامد فیصل صدیقی نے بتایا کہ گلبرگہ کی قضائت موروثی اور دکن کی قدیم قضائت ہے گلبرگہ کے قاضی اول عبدالقادد صدیقی کو مغل شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر نے قاضی مقرر کیا تھا گلبرگہ میں ان سے آج تک قضائت قائم ہے بہمنی دور آصفجاہی دور اور موجودہ دور میں بھی گلبرگہ کی قضائت موروثی اور سرکاری طور پر مسلمہ ہے ڈاکٹر حامد فیصل صدیقی نے مزید بتایا کہ علاقہ کلیان کرناٹک میں موروثی قضائت عطیات ایکٹ 1956 کے تحت قائم ہے قبل ازیں کارروائی کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا سید تجمل حسینی نے نعت خوانی کا شرف حاصل کیا عزیز اللّٰہ سرمست نے گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر کے قیام کیلئے ڈاکٹر حامد فیصل صدیقی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلاق و خلع کے مسائل کو پولیس اسٹیشن اور عدالت سے باہر خوشگوار طریقہ سے حل کرنے میں گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر اہم رول ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ طلاق و خلع نان و نفقہ کے مقدمات میں اکثر شریعت مخالفت فیصلے دیئے جاتے ہیں لیکن گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر میں شریعت کے عین مطابق فیصلے کئے جاسکتے ہیں عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ عائلی مقدمات میں پولیس اسٹیشن اور عدالت میں وقت اور روپیہ ضائع ہونے کے علاوہ فریقین کے مابین عداوت شدت اختیار کرتی ہے لیکن گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر میں عائلی مسائل کو بہ آسانی حل کرلیا جاسکتا ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر میں ہر ماہ پری میاریج کونسلنگ کا بھی اہتمام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شادیوں کیلئے دفتر قضائت گلبرگہ میں رجسٹریشن کروانے والے دولھا دلہن اور ان کے اہل خاندان کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے قرآن و سنت کی روشنی میں شادیوں کو کامیاب بنانے آپسی رشتوں کو مضبوط بنانے کیلئے پری میاریج کونسلنگ کرنا چاہیئے واجد پٹیل سرکل انسپکٹر مہیلا پولیس اسٹیشن گلبرگہ نے بتایا کہ گلبرگہ کے مہیلا پولیس اسٹیشن میں سب سے زیادہ مقدمات مسلم خواتین کے اور طلاق و خلع کے درج ہورہے ہیں مہیلا پولیس اسٹیشن میں بھی کونسلنگ سنٹر ہے لیکن اس سنٹر کی کونسلنگ کا زیادہ اثر نہیں ہوتا برخلاف اس کے قضائت کونسلنگ سنٹر میں علماء و دانشوران اور ایڈوکیٹس کی قرآن و سنت کی روشنی میں کی جانے والی کونسلنگ یقیناً نتیجہ خیز ثابت ہوگی عبدالمقتدد ہائی کورٹ ایڈوکیٹ نے گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر کو اربٹیریشن اینڈ میڈیشن سنٹر کی طرز پر چلانے کا مشورہ دیا انہوں نے بتایا کہ ان دنوں ملٹی نیشنل قومی بین الاقوامی کمپنیوں اداروں کے تنازعات عدالتوں کے باہر اربٹیریشن اینڈ میڈیشن سنٹرس کے ذریعے ہی حل کئے جارہے ہیں اس کا دائرہ کار آئے دن وسیع ہورہا ہے عبد المقتدر ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ عائلی مقدمات کی سماعت اور فیصلے قرآن و سنت کی روشنی میں ہونے چاہیئے اور اس نوعیت کے فیصلوں کیلئے گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر بہترین پلیٹ فارم ہے مولانا محمد مظہر القادری نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے سرگرم سماجی کارکن مودین پٹیل انبی صدر نیا سویرا سنگٹھن گلبرگہ ، خواتین کی مختلف تنظیموں سے وابستہ خواتین نے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی اور گلبرگہ قضائت کونسلنگ سنٹر کو کامیابی کے ساتھ چلانے کیلئے مکمل تعاون دینے کا موروثی صدر قاضی ڈاکٹر حامد فیصل صدیقی کو یقین دلایا

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



-



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے