صوفیاء سنتوں کی تعلیمات کو عام کرنا جینتی عرس منانے سے زیادہ ضروری20 ویں کنڑا ساہتیہ سمیلن میں عزیز اللّٰہ سرمست کا اظہار خیال
گلبرگہ 28 فبروری ( ناز میڈیا اردو ) صوفیاء کی تعلیمات اور سنتوں کے وچن روحانی اور اصلاحی ادب کا درجہ رکھتے ہیں آج جبکہ گلوبلائزیشن اور ترقی کے نام پر سماج میں زبردست بگاڑ پیدا ہوگیا ہے اور انسانی اقدار کی اہمیت باقی نہیں رہی ، سماجی اصلاح کیلئے صوفیاء کی تعلیمات اور سنتوں کے وچن پر مشتمل ادب کو عام کرنے کی ضرورت ہے
اس خیال کا اظہار سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کیا ہے وہ ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد گلبرگہ کے زیر اہتمام ایس ایم پنڈت رنگ مندر گلبرگہ میں منعقدہ دو روزہ 20 ویں کنڑا ساہتیہ سمیلن کے سیمینار میں اظہار خیال کررہے تھے انہوں نے وچن ساہتیہ اور گلبرگہ ضلع کے کنڑا ادبی منظر نامے پر سیمینار میں پیش کئے گئے مقالات کو نہایت جامع تحقیقی اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوفیاء آور سنتوں نے سماج کی اصلاح میں اہم رول ادا کیا صوفیاء کی باتیں اقوال سنتوں کی باتیں وچن کہلاتے ہیں لیکن آج صوفیاء کے اقوال و تعلیمات اور سنتوں کے وچنوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے اعراس اور جینتیوں کے اہتمام پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ صوفیاء اور سنتوں نے غیر معمولی علمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اقوال اور وچن لکھے ہیں ان کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں تھا اسی لئے ان کے اقوال ان کی تعلیمات اور وچن اثر انگیز ہیں لیکن آج کے مصلحین کی کوئی بات اثر نہیں دکھاتی کیونکہ ان کے قول و فعل میں زبردست تضاد پایا جاتا ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات اور سنتوں کے وچنوں میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے انہوں نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے قول کہ انسان کو سمندر زمین اور آسمان کی طرف فراخ دل اور وسیع النظر ہونا چاہیئے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مہاتما بسویشور کے ایک وچن میں بھی یہی بات کہی گئی ہے کہ انسان کو ہوا پانی اور آسمان کی خصوصیات اختیار کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات اور سنتوں کے وچن ساری انسانیت کیلئے رہنمایانہ ہیں اور تمام انسانوں تک پہچانے کیلئے صوفیاء کی تعلیمات اور سنتوں کے وچنوں کا ہر زبان میں ترجمہ کیا جانا چاہیئے لیکن آج اعراس اور جینتیوں کے اہتمام کو ہی عقیدت و محبت کے اظہار کا ذریعہ سمجھ لیا گیا ہے قوالیوں اور پورٹریٹس دیگر مشغولیات پر روپئے اور توانائیاں صرف کرنے کے بجائے صوفیاء کی تعلیمات اور سنتوں کے وچنوں کو ہر زبان میں شائع کرنے کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے