تلنگانہ۔ 500 روپے میں گیس سلنڈر اور مفت برقی اسکیمات کے آغاز کی تاریخ اور وقت کا اعلان

تلنگانہ۔ 500 روپے میں گیس سلنڈر اور مفت برقی اسکیمات کے آغاز کی تاریخ اور وقت کا اعلان


حیدرآباد23 فروری ( نامہ نگار )کانگریس پارٹی کی جانب سے مزید دو گیارنٹی اسکیمات پر عمل آوری کا وقت مقرر کردیا گیا ہے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ 500 روپے میں گیس سلنڈر اور 200 یونٹ مفت برقی کی گیارنٹی اسکیمات 27 فروری کی شام شروع کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی ان اسکیموں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔ جمعہ کی دوپہر ریونت ریڈی خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ میڈارم پہنچے۔ انھوں نے سمکا۔ سارلما کے درشن کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسکیمات کی تاریخ اور وقت کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ کانگریس پارٹی نے ریاست میں ماقبل انتخابات ریاست میں چھ گیارنٹی اسکیمات پر عمل آوری کا اعلان کیا تھا۔ ان میں سے دو اسکیمات آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت اور آروگیہ شری کے علاج کی رقم میں اضافہ پر پہلے سے ہی عمل آوری کر دی گئی ہے۔ان اسکیمات پر عمل آوری کے بعد اب تازہ طور پر مزید دو اسکیمات پر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے