کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
بنگلورو25فروری ( نامہ نگار )ایک اہم واقعہ میں ”ہندو مذہبی ادارے اور چیرٹیبل انڈومنٹس ترمیمی بل“ کو قانون ساز کونسل میں شکست ہوگئی۔قانون ساز کونسل میں بی جے پی ارکان کی زیادہ تعداد کے سبب کرناٹک حکومت کے بل کو منظوری نہیں مل سکی۔
کونسل میں بی جے پی کے 35جبکہ کانگریس کے 30 ارکان ہیں۔ جنتادل ایس کے 8 ارکان اور ایک آزاد رکن کی موجودگی کی وجہ سے بھی اس بل کو منظوری حاصل نہیں ہوسکی۔ ن
اقدین نے اس بل کو مخالف ہندو قرار دیاتھا۔ بل کوشکست ہونے کے ساتھ ہی بی جے پی کے قانون سازوں نے جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے جشن منایا۔ کانگریس قائد سدارامیا کی زیر قیادت ریاستی حکومت نے دلیل پیش کی کہ بل کے عزائم کو غلط سمجھا گیا۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے