مدینہ منورہ کی زیارت شفاعت رسول کا موجب ماہانہ یوم صوفی سرمست میں یوسف حسینی اصغر چلبل جبار گولہ مشتاق احمد کو تہنیت

مدینہ منورہ کی زیارت شفاعت رسول کا موجب ماہانہ یوم صوفی سرمست میں یوسف حسینی اصغر چلبل جبار گولہ مشتاق احمد کو تہنیت 


گلبرگہ 15 فبروری ( ناز میڈیا اردو ) خانہ کعبہ میں حاضری سے اللّٰہ کے روبرو بندگی کرنے کا احساس ہوتا ہے جبکہ مدینہ منورہ میں حاضری سے شفاعت رسول کا ایقان حاصل ہوتا ہے اس خیال کا اظہار فضیلت مآب پروفیسر سید شاہ محمد یوسف حسینی صاحب برادر سجادہ نشین بزرگ آستانہ جلالیہ گوگی شریف تعلقہ شاہ پور ضلع یادگیر نے کیا ہے وہ حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کے زیر اہتمام حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل ریحان کامپلکس ہاگرگہ روڈ گلبرگہ میں آج دوپہر 2:30 بجے منعقدہ محفل نعت و ماہانہ یوم صوفی سرمست کو مخاطب کررہے تھے محفل نعت و ماہانہ یوم صوفی سرمست کا انعقاد انہی کی زیر نگرانی عمل میں آیا محترم سید شاہ حسن محی الدین سرمست چشتی القادری برادر سجادہ نشین آستانہ حضرت صوفی سرمست محترم سید شاہ ولی اللہ حسینی المعروف فیض پاشاہ صاحب برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیہ گوگی شریف محترم سید گیسودداز حسینی عرف شاہ نواز پاشاہ برادر سجادہ نشین بارگاہ حضرت قطبی حسینی بٹلی الاوہ گلبرگہ محترم سید علی اکبر المعروف صابر حسینی متولی بارگاہ حضرت بی بی کمالہ سلطانہ المعروف خونزہ ماں صاحبہ گلبرگہ محترم شیخ اکبر صاحب قادری چشتی الجنیدی جانشین آستانہ حضرت سروری ہلکٹہ واڑی جنکشن قاضی ڈاکٹر حامد فیصل صدیقی صدر قاضی گلبرگہ عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر سٹی زنس لیگل اکاڈمی حیدرآباد شاخ گلبرگہ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سیکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک  اور انجنئیر مشتاق احمد موظف اے ای ای محکمہ تعمیرات عامہ گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی پروفیسر سید یوسف حسینی صاحب ادائیگی عمرہ سے مشرف ہونے کے بعد دو یوم قبل گلبرگہ واپس ہوئے ہیں انہوں نے اپنے تاثرات ادائیگی عمرہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ میں حاضری سے جو کیفیت طاری ہوتی ہے اس کو بیان کرنے کیلئے الفاظ چھوٹے پڑجاتے ہیں پروفیسر یوسف حسینی صاحب نے مزید کہا کہ دوران حج و ادائیگی عمرہ مقام ابراہیم اور منی میں حاضری صفا و مروہ کی سعی سے یہ پیغام ملتا ہے کہ اللّٰہ کے محبوب بندوں کے نقش قدم پر چل کر ہی اللّٰہ کی بندگی کا حق صحیح معنوں میں ادا کیا جاسکتا ہے پروفیسر یوسف حسینی صاحب نے مدینہ منورہ میں حاضری کے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم زندگی بھر کلمہ پڑھتے ہیں لیکن روضہ رسول کے روبرو کھڑے ہوکر کلمہ پڑھنے کی لذت ہی کچھ اور ہوتی ہے انہوں نے ارشاد نبوی کے حوالے سے کہا کہ روضہ رسول کی زیارت کرنے پر بروز قیامت رسول کی شفاعت حاصل ہوگی قبل ازیں کارروائی کا آغاز بشیر عالم قائد مسلم لیگ کی قرات کلام پاک و حمد سے ہوا مقامی نعت خواں اصحاب محمد عثمان شاہ حافظ محمد اقبال سید تجمل حسینی محمد ظہیر الدین ہبلی محمد شاہ نواز مظہر احمد گرمٹکالی ساجد علی رنجولوی نے نعت خوانی اور مقامی شعرائے کرام مقبول احمد نیئر شاہ آبادی سید علی اکبر صابر حسینی ادریس تسکین صابری ڈاکٹر عتیق اجمل وزیر مبین احمد زخم انجنئیر سخی سرمست نگران محفل پروفیسر یوسف حسینی نے نعت گوئی کے ذریعے محفل میں وجدانی اور کیف وسرور کا ماحول بنایا سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے ابتدائی خطاب میں بتایا کہ فروغ نعت کیلئے ہر ماہ قمری 4 تاریخ کو ماہانہ یوم صوفی سرمست اسد الاولیاء کے موقع پر نعتیہ محفل یا نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے نعت خواں اصحاب اور شعراء کے ساتھ سامعین کو بھی نعت خوانی کا موقع دیا جاتا ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی کہ وہ جلسوں مجالس اور محافل میں نعت پڑھنے کیلئے آگے آئیں اگر ترنم میں نعت خوانی مشکل ہو تو تحت میں نعت پاک گنگنانے کی کوشش کریں یہ بڑی سعادت کی بات ہے  پروفیسر یوسف حسینی صاحب انجنئیر مشتاق احمد صاحب کو ادائیگی عمرہ سے مشرف ہونے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل کو گذشتہ 5 سالوں سے طلبا و طالبات کیلئے سیرت النبی مقابلہ جات کا کامیاب انعقاد کرنے اور عبد الجبار گولہ ایڈوکیٹ کو کرناٹک مسلم پولٹیکل فورم گلبرگہ ضلع سٹی زنس لیگل اکاڈمی حیدرآباد شاخ گلبرگہ ضلع کے صدر منتخب ہونے پر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی قاضی ڈاکٹر حامد فیصل صدیقی صدر قاضی گلبرگہ محب المشائخ خلیل احمد کاریگر انجنئیر سخی سرمست محترم شیخ اکبر صاحب قادری چشتی الجنیدی اور ادریس تسکین صابری نے پروفیسر یوسف حسینی صاحب کو تہنیت پیش کی مبین احمد زخم شاعر و صحافی نے نہایت خوش اسلوبی سے نظامت کے فرائض انجام دیئے باذوق سامعین کی کثیر تعداد نے شرکت کی


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے