مسلمان اپنا کردار بدلیں حالات خود بخود بدل جائیں گےدارالعلوم صدیقیہ بیرنلی تعلقہ سیڑم ضلع گلبرگہ کے جلسہ دستار بندی سے مولانا محمد اسماعیل قاسمی ایم ایل اے مالیگاوں کا خطاب
گلبرگہ 25 فبروری ( ناز میڈیا اردو )ممتاز عالم دین و سیاسی رہنما مولانا محمد اسماعیل قاسمی ایم ایل اے مالیگاوں مہاراشٹر رکن شوری دارالعلوم دیوبند و صدر جمعیت علماء مالیگاوں نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات مسلمانوں کیلئے نہایت تشویشناک ضرور ہیں لیکن مسلمانوں کو ان حالات سے مایوس ہونے کے بجائے انہیں بدلنے کی سعی کرنا چاہیئے مسلمان دراصل اصلاحی و دعوتی منصب کی کما حقہ ادائیگی سے غافل ہونے اور قرآن و سیرت طیبہ سے دوری اختیار کرنے کے نتیجہ میں مصائب و مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں مسلمان پہلے اپنا کردار بدلیں حالات خود بخود بدل جائیں گے مولانا محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے مزید کہا کہ ہمیں اسلامی کردار کو اپنانے اور موجودہ حالات کا سامنا کرنے کیلئے حضور کی مکی زندگی سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے مولانا محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے ایک چھوٹے سے دیہات بیرنلی سے نزد جنگل بیابان میں دارالعلوم صدیقیہ کے قیام اور اس کے استحکام کیلئے بانی و مہتمم دارالعلوم مولانا جاوید پٹیل اشاعتی کی انتھک مساعی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو حافظ و عالم دین بنانے کیلئے ان کے مستقبل کو لے کر فکر مند نہ ہوں اللّٰہ تعالیٰ ان کیلئے راہیں ہموار کردے گا انہوں نے اہل خیر اصحاب سے دارالعلوم صدیقیہ کے استحکام کیلئے بھرپور مالی تعاون کرنے کی اپیل کی قبل ازیں کارروائی کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا دارالعلوم صدیقیہ کے طلبا نے حمد و نعت اسلامی ترانوں کے علاوہ عربی اردو انگریزی اور کنڑا زبانوں میں بہترین تقاریر کے ذریعے تعلیمی مظاہرہ کیا دارالعلوم صدیقیہ کے طلبا کے تعلیمی مظاہرہ سے علمائے کرام مہمانان خصوصی اور سامعین بیحد متاثر ہوئے مولانا نصیرالدین خان رشادی بانی و مہتمم مدرسہ عربیہ مصباح العلوم گلبرگہ و بانی صدر مجلس علماء گلبرگہ نے اپنے خطاب میں علم دین کے حصول اور تکمیل حفظ قرآن کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان اپنے گھروں کے ماحول کو دینی بنانے کیلئے اپنی اولاد کو علم دین سے آراستہ کریں انہوں نے دینی مدارس کی اہمیت اور ضرورت کو نہایت متاثر کن انداز میں بیان کیا انہوں نے والدین کی اس سوچ کو غلط بتایا کہ ان کے بچے عالم دین یا حافظ بننے سے معاشی مشکلات سے دوچار ہوں گے مولانا حافظ محمد شریف مظہری بانی و مہتمم مدرسہ اسلامیہ مظاہرالعلوم گلبرگہ نے نہایت جذباتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے نوجوان لڑکے لڑکیوں کی بے راہ روی پر گہری تشویش کا اظہار کیا انہوں نے نوجوان نسل کو دین بیزار ماحول سے باہر نکالنے اور ان کی اسلامی و اخلاقی تربیت کے اقدامات کرنے پر زور دیا مولانا حافظ محمد شریف مظہری نے ملک کے موجودہ حالات کو صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کیلئے بھی انتہائی تشویشناک قرار دیا ڈاکٹر شرن پرکاش پاٹل ریاستی وزیر طبی تعلیم اپنی ناگزیر مصروفیات کی وجہ سے جلسے میں شرکت نہیں کر سکے تاہم ان کے بڑے بھائی بسواراج پاٹل سیڑم نے جلسے میں شرکت کی بسواراج پاٹل سیڑم نے اپنے خطاب میں دارالعلوم صدیقیہ بیرنلی کی کارکردگی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ اس عربی مدرسے کی وجہ سے سیڑم تعلقہ کے کئی دیہاتوں میں دینی ماحول پیدا ہوا ہے بسواراج پاٹل سیڑم نے مزید کہا کہ موجودہ فرقہ پرستی کے ماحول کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمہ مذہبی ہمہ تہذیبی ملک ہے اس کی سالمیت کو بنائے رکھنے کیلئے ہمارے بزرگوں نے گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دیا دارالعلوم صدیقیہ بیرنلی کے بانی و مہتمم مولانا جاوید پٹیل اشاعتی نے خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ15 سال قبل 6 طلبا سے بیرنلی میں دارالعلوم صدیقیہ کا آغاز کیا گیا اور آج دارالعلوم صدیقیہ میں 75 طلبا زیر تعلیم ہیں 19 حفاظ فارغ ہو چکے ہیں مدرسے میں عصری تعلیم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اس سال 15 طلبا ایس ایس ایل سی کا امتحان دے رہے ہیں مولانا جاوید پٹیل اشاعتی نے مزید بتایا کہ مدرسہ کے فارغ علماء و حفاظ سیڑم اور چیتاپور تعلقہ جات کے کئی دیہاتوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ دارالعلوم صدیقیہ بیرنلی کے تحت سیڑم چیتاپور تعلقہ جات کے کئی دیہاتوں میں مساجد کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے مولانا تحسین حیدر قریشی ندوی خطیب و امام مسجد محمدیہ محمدی لائن حیدرآباد اور مولانا عتیق الرحمن ظہیرآباد نے نہایت اثرانگیز اصلاحی خطاب کرتے ہوئے عامتہ المسلمین پر زور دیا کہ خلاف قرآن وسنت اعمال سے گریز کریں اور اپنی اولاد کی اسلامی اخلاقی تربیت پر بھرپور توجہ دیں دونوں علمائے کرام نے موجودہ معاشرتی بگاڑ کو دور کرنے کیلئے قرآن وسنت کے عین مطابق زندگی بسر کرنے مسلمانوں پر زور دیا معروف نعت خواں مفتی طارق جمیل احمد نے نہایت خوش الحانی کے ساتھ نعت خوانی کے ذریعے سماں باندھ دیا دارالعلوم صدیقیہ سے اس سال تکمیل حفظ قرآن کرنے والے 6 حفاظ کی جلسے میں دستار بندی کی گئی مولانا حافظ محمد ظہور احمد صاحب شاہ پوری نقشبندی نائب مہتمم دارالعلوم شاہ ابو سعود فرحت آباد تعلقہ گلبرگہ نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے اور دارالعلوم صدیقیہ میں مزید تعمیراتی کاموں کی تکمیل کیلئے تعمیری سامان یا نقد عطیات دینے کی پرزور اپیل کی مولانا جاوید عالم قاسمی مولانا محمد غوث الدین قاسمی مولانا عبد الوحید مفتاحی مولانا عبدالرزاق قاسمی مولانا نذیر احمد رشادی مولانا عبد المقتدر الیاس قاسمی مولانا شفیق احمد قاسمی مولانا یوسف رشادی عبدالجبارگولہ ایڈوکیٹ سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست عارف منیار حیدر علی باغبان مبین احمد زخم سینئر صحافی محمد معراج الدین مقبول احمد سگری سماجی جہد کاران نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جلسے میں شرکت کی واڑی شاہ آباد بیرنلی اور اطراف و اکناف کے دیہاتوں سے مردو خواتین کی کثیر تعداد نے جلسے میں شرکت کی
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے