مرکزی حکومت کے عبوری بجٹ میں اقلیتیں نظر انداز بجٹ میں اقلیتی بہبود کے فنڈس میں تخفیف کی مذمت : ڈاکٹر اصغر چلبل
گلبرگہ 6 فبروری ( ناز میڈیا اردو ) ڈاکٹر محمد اصغر چلبل قومی پولٹیکل سیکریٹری آل انڈیا ملی کونسل نے مرکزی حکومت کے عبوری بجٹ میں اقلیتوں کو نظر انداز کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے اپنے بیان میں اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کے عبوری بجٹ میں اقلیتوں کی بہبود کیلئے صرف 3,184.24 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں جبکہ پچھلے سال کے بجٹ میں 3,097.60 کروڑ روپئے مختص کئے گئے تھے بعد میں اس رقم میں تخفیف کرتے ہوئے 2,608.93 کروڑ روپئے کردیا گیا اس طرح عبوری بجٹ اقلیتوں کیلئے مایوس کن ثابت ہوا ہے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید کہا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کی آبادی کے تناسب سے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے مرکزی حکومت کے عبوری بجٹ میں جو رقم فراہم کی گئی ہے وہ بہت ہی معمولی ہے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مرکزی حکومت کے عبوری بجٹ میں اقلیتوں کے تعلیمی فنڈس میں بھی تخفیف کئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 24-2023 کے بجٹ میں 1689 کروڑ روپئے اقلیتوں کی تعلیمی ترقی کیلئے فراہم کئے گئے تھے لیکن اب عبوری بجٹ میں اس رقم میں تخفیف کرتے ہوئے 1,575.72 کروڑ کردیا گیا ہے عبوری بجٹ میں صرف پوسٹ میٹرک اسکالرشپس میں 80 کروڑ کا اضافہ کیا گیا ہے پوسٹ میٹرک اسکالرشپس کی رقم 1065 کروڑ سے بڑھا کر 1145.38 کروڑ کردی گئی ہے پری میٹرک اسکالرشپس کی رقم 435 کروڑ سے تخفیف کرتے ہوئے 326.16 کروڑ کردی گئی ہے اسی طرح پیشہ ورانہ اور تکنیکی کورسیس کیلئے میرٹ کم مینس اسکالرشپس کی رقم 44 کروڑ سے تخفیف کرتے ہوئے 33.80 کروڑ اقلیتی طلبا کیلئے مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کی رقم 96 کروڑ سے تخفیف کرتے ہوئے 45.08 کروڑ اقلیتوں کیلئے مفت کوچنگ اور اس سے منسلک اسکیموں کی رقم 30 کروڑ سے تخفیف کرتے ہوئے 10 کروڑ اوورسیز اسٹڈیز کیلئے تعلیمی قرضوں پر سبسڈی کی رقم 21 کروڑ سے تخفیف کرتے ہوئے 15.30 کروڑ کیا گیا ہے علاوہ اس کے یو پی ایس سی ایس ایس سی اور ریاستی پبلک سروس کمیشن وغیرہ کے ذریعہ کئے گئے پریلم کو کلیئر کرنے والے اقلیتی طلبا کی مدد کی اسکیم کو سال 23-2022 میں 1.66 کروڑ خرچ کرکے ختم کردیا گیا ہے نینشل مائناریٹیز ڈیولپمنٹ اینڈ فائنانس کارپوریشن میں ایکٹویٹی کا حصہ 61 کروڑ ہی برقرار رکھا گیا ہے مجموعی طور پر مرکزی حکومت کے عبوری بجٹ میں اقلیتوں کے لئے کوئی امید افزاء بات نہیں ہے
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے