رکن اسمبلی شوراپور راجہ وینکٹ اپا نائک کا انتقال
گلبرگ 25فبروری ( ناز میڈیا اردو )حلقہ اسمبلی شوراپور ضلع یادگیر کے کانگریسی رکن اسمبلی جناب راجہ وینکٹ اپا نائک کا آج 25فبروری کو اتوار کے دن بوقت 1.50بجے منی پال ہسپتال، بنگلور میں خرابی طبیعت کے سبب انتقال ہوگیا۔ کانگریسی قائد66سالہ راجہ وینکٹ اپا نائیک سابق رکن اسمبلی شوراپور راجہ کمار نائیک مرحوم کے فرزند تھے۔گزشتہ مہینہ میں انھوں نے بہ حیثیتصدر نشین کرناٹک ویر ہاؤز کاروریشن اپنے عہدہ کا جائیزہ لیا تھا۔ راجہ وینکٹ اپا نائیک اپنے والد راجہ کمار نائیک کی طرح سماج کے تمام طبقات اور خصوصیت کے ساتھ اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے ساتھ نہایت خوش گوار تعلقات رکھتے تھے۔رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی محترمہ کنیز فاطمہ، رکن اسمبلی گلبرگہ جنوبی الم پربھو پاٹل، کانگریسی کارکن حنیف گنوار شاہ پور، کانگریسی قائد شیوانند ترائی، کانگریسی قائدساجد علی رجولوی ، عطیق پٹیل تاور گیرہ، سینئیر صحافی ایم اے حکیم شاکر گلبرگہ، کانگریسی لیڈر شہناز اختر،اور محمود صاحب ایچ ایم اور نذیر حسین صاحب تماپوری،سراج وجیہ تیر انداز و دیگر کئی ایک حضراتنے راجہ وینکٹ اپا نائیک کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئئے ان کے افراد خاندان اور متعلقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے