این آئی اے نے رامیشورم کیفے دھماکے کے حملہ آور پر 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا
نئی دہلی 6 مارچ ( نامہ نگار )۔بنگلورو کے رامیشورم کیفے دھماکے کے معاملے میں، این آئی اے نے حملہ آور کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ معلومات دینے والے شخص کی شناخت کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔وزارت داخلہ نے منگل کو بنگلورو کے رامیشور کیفے میں یکم مارچ کو ہوئے دھماکے کے معاملے کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دی ہے۔ این آئی اے نے حملہ آور کی تصویر پوسٹر کی شکل میں جاری کی ہے۔کرناٹک کے وزیر داخلہ جی پرمیشورا کا کہنا ہے کہ سٹی پولیس کو اس معاملے میں اہم سراغ ملے ہیں اور وہ اسے حل کرنے کے قریب پہنچ رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ یکم مارچ کو پیک آور کے دوران ہوئے دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے