ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کی کمی
نئی دہلی9 مارچ ( نامہ نگار )مرکزی حکومت نے عام انتخابات سے پہلے ایل پی جی گیس سلنڈرس کی قیمت میں 100 روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس فیصلہ کی اطلاع دی ہے انہوں نے لکھا کہ اس اقدام سے خواتین کی زندگی نہ صرف آسان ہوگی بلکہ کروڑوں خاندانوں کا مالی بوجھ بھی کم ہوگا نریندر مودی نے لکھا کہ آج یوم خواتین کے موقع پرہم نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کی رعایت دینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پردھان منتری اجولا اسکیم کے تحت بھی سبسیڈی کی میعاد میں اضافہ کا اعلان کیا گیا تھا۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے