گلبرگہ میں 2.75 کروڑ کے صرفہ سے سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کی تعمیر کا منصوبہ ۔: ڈاکٹر محمد اصغر چلبل

گلبرگہ میں 2.75 کروڑ کے صرفہ سے سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کی تعمیر کا منصوبہ ۔: ڈاکٹر محمد اصغر چلبل


گلبرگہ 20 مارچ ( نامہ نگار ) گلبرگہ میں 2.75 کروڑ روپئے کے صرفہ سے سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے 3125 اسکوائر مربع فٹ اراضی میں G+3 شاندار 4 منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی اس عمارت میں نوشابہ خاتون کے نام سے موسوم مسجد کے علاوہ انڈرگراونڈ پارکنگ آڈیٹوریم لائبریری اور گیسٹ رومس ہوں گے لائبریری میں ہر زبان میں سیرت النبی کے کتب کا ذخیرہ ہوگا مختلف زبانوں میں سیرت النبی پر ریسرچ اور کتابیں مرتب کرنے کی سہولت مہیا کروائی جائے گی اور آڈیٹوریم میں سال تمام قرآن مجید و سیرت النبی پر توسیع لکچررس اور برادرن وطن کو قرآنی تعلیمات اور سیرت النبی سے واقف کروانے مختلف زبانوں میں اسکالرس کے خطابات ہوں گے مسجد میں برادران وطن کو عبادات کے طریقے اور مسجد کی سرگرمیوں سے واقف کروانے کیلئے وزیٹرس گیلری بنائی جائے گی یہ بات ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمن سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک وانعامی مقابلےجات نے بتائ واضح رہے کے گذشتہ پانچ سالوں سے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل جشن میلادالنبی صہ کے موقع پر علاقائی سطح پر طلبا وطالبات کےما بین پرائمری سے لیکر ڈگری کالجس اور دینہ مدارس اسلامیہ حسن قرات ، حفظ احا دیث ،اذان ، نعت خوانی ،قران کوئز ، سیرت کوئز ،تحریری وتقریری انعامی مقابلے جات کا مامیاب انعقاد عمل لاتے رہے ہیں ، یہ مقابلے جات کافی مقبول ہو رہے ہیں طلبا و طالبات ان مقابلے جات کا بے صبری سے انتظار کر تے ہیں اور یہ تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل اور انکے ر فقا سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنے کی غرص سے یہ تحریک چلا رہے اسی مثالی خدمت تحریک پراجکٹ سے متاثر ہوکر محمد اقبال علی موظف تحصیلدار حیدرآباد نے ہمناآباد روڈ پر تقریباً 75 لاکھ روپئے مالیت کی بیش بہا قیمتی اراضی کا عطیہ دیا ہے عتیق اعجاز این آر آئی گلبرگہ کے توسط سے سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک کی تعمیر کیلئے اراضی کا عطیہ حاصل ہوا ہے مسجد کی تعمیر بھی محمد اقبال علی موظف تحصیلدار حیدرآباد اپنے صرفہ سے کریں گے سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک ٹرسٹ نے مسجد کو محمد اقبال علی موظف تحصیلدار حیدرآباد کی اہلیہ مرحومہ کے نام نوشابہ خاتون سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے آڈیٹوریم اور لائبریری کی عمارت کی تعمیر سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک کی جانب سے کی جائے گی ممتاز عالم دین فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور مفسر قران حضرت مولانا ِمصطفی شریف سابقہ صدر شعبہ عربی واردو نے سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک و مسجد نوشابہ خاتون کے کتبہ سنگ بنیاد کی نقاب کشائی فرمائی اور علمی روحانی ادبی و تاریخی شہر گلبرگہ میں مسجد کے ساتھ سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کے قیام کے منصوبے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس اہم بامقصد منصوبہ پر عاجلانہ عمل آوری کیلئے دعا فرمائی 10 مارچ بروز اتوار مغل گارڈن فنکشن ہال رنگ روڈ گلبرگہ میں منعقدہ جلسہ رحمتہ للعالمین و استقبال رمضان المبارک تہنیت و تقسیم انعامات 5 ویں سیرت النبی انعامی مقابلہ جات میں مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب نے سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک کے کتبہ سنگ بنیاد کی نقاب کشائی فرمائی اس موقع پر مولانا خالد سیف اللّٰہ رحمانی صاحب کے ہاتھوں محمد اقبال علی موظف تحصیلدار حیدرآباد اور عتیق اعجاز این آر آئی کو تہنیت پیش کی گئی اس موقع پر ڈاکٹر پروفیسر مصطفیٰ شریف صاحب سابق صدر شعبہ عربی عثمانیہ یونیورسٹی مولانا غیاث احمد رشادی صاحب بانی و محرک منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا و بانی صدر صفا بیت المال انڈیا مولانا سید عبد الرشید صاحب مولانا محمد قاسم نظامی صاحب مولانا محمد اسماعیل مدثر القادری مولانا حافظ محمد شریف مظہری مولانا محمد غوث الدین قاسمی مولانا محمد شفیق احمد قاسمی سید عبد المقیم سید بارے مولانا نذیر احمد رشادی مولانا عبد الحمید دانش باقوی قاسمی معارفی ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر کرناٹک سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست انجینئر مشتاق احمد انجنئیر محمد محمود حیدر علی باغبان کے علاوہ علما و دانشوران معززین اور طلبا و طالبات اولیائے طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے