ضلع بھر میں 37679 مقدمات سے 15.32 کروڑ کا تصفیہ
بیدر 19مارچ ( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بیدر ضلع میں قومی عدالت منعقد ہوئ جس میں کل 37,679 کیس کو حل کیا گیا جس سے 15 کروڑ سے زائد رقم جمع ہوئی ہے سینئر سول جج اور ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے ممبر سکریٹری ایس کے کناکٹے نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے دفتر ہال میں بلائی گئی پریس کانفرنس میں بتائی۔
ضلع بھر میں کل 21,041 پری لٹیگیشن کیسز نمٹائے گئے ہیں اور 4,58,23,046 روپے کی وصولی اور معاوضہ فراہم کیا گیا ہے۔ بینک ریکوری کیسز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام بینکوں کے 7,997 کیسز کی نشاندہی کی گئی اور ان میں سے 136 کیسز نمٹائے گئے اور 1,33,47,150 روپے کے واجبات کی وصولی کی گئی۔
میونسپل ،گرام پنچایتوں کے واٹر ٹیکس اور BSNL JESCOM کے بقایا جات اور ٹریفک کی وصولی کے 20,905 کیسوں کا تصفیہ کیا گیا جس سے 3,24,75,896 روپے برآمد ہوئے ہیں۔ مذکورہ لوک عدالت میں ضلع بھر میں کل 37,679 مقدمات کا تصفیہ کیا گیا اور 15,32,91,627 روپے معاوضے اور وصولی کے ذریعے طے کیے گئے۔
ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ اس لوک عدالت میں کل 05 جوڑوں کو سمجھوتہ کے ذریعے اکٹھا کیا گیا ہے
اتھارٹی کی جانب سے انہوں نے تمام محکموں کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے لوک عدالت میں تمام مقدمات کو نمٹانے میں مدد کی اور پریس میڈیا کو جنہوں نے ضلع بھر میں زیادہ تشہیر کی۔
اس پریس کانفرنس میں جگدیشور، آکاش سجن اور راہول، ، پریتی، جیون، اور دیگر موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے