سید منصور قادری  کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن نامزد

سید منصور قادری  کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن نامزد 


بیدر اکم مارچ ( نامہ نگار )سید منصور احمد قادری انجینئر سیکریٹری انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ اُنہیں کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کارکن نامزدکئے جانے پر سب سے پہلے اللہ تبارک و تعالیٰ سے اظہار تشکر کیا کہ وہ گذشتہ 25سالوں سے حاجیوں کی خدمت جو ضلع کیلئے کرتے آرہے تھے اب اللہ تعالیٰ نے ساری ریاست کے حاجیوں کی خدمت کا موقع دیا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے ریاست کرناٹک کے وزیر حج وبلدی نظم و نسق جناب رحیم خان صاحب اور وزیر اقلیتی بہبود بی زیڈ ضمیر احمد خان صاحب سے بھی اظہار تشکر کیا کہ اُنہوں نے اُن کو اس قابل سمجھا اور اسٹیٹ حج کمیٹی میں خدمات کا موقع فراہم کیا ۔انہوں مزید کہا کہ حکومت کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر ڈی کے شیو کمار اور چیف منسٹر شریمان سدرامیا جی کابھی شکر یہ ادا کیاکہ اُنھوں نے ان کو اپنی حکومت کی اہم کمیٹی میں رکنیت دی اور ان پر اعتماد کیا۔ آخر میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ریاست بھر کے باالخصوص حیدرآباد کرناٹک کے حاجیوں کی سہولت کیلئے بھر پور خدمات انجام دیں گے۔


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے